چرچل کی تقریر اور ٹیکسی ڈرائیور

ایک بار سر ونسٹن چرچل کی تقریر کرنے جلد سے جلد ریڈیو اسٹیشن پہنچنا تھا- اس لیے وہ ایک ٹیکسی میں سوار ہو کر ڈرائیور سے بولے “ برٹش براڈ کاسٹنگ ہاؤس چلو-“

ڈرائیور ان کی طرف دیکھ کر بےپروائی سے بولا “ مجھے افسوس ہے٬ میں اس وقت یہ جگہ نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ ٹھیک نصف گھنٹنہ بعد مسٹر چرچل کی تقریر نشر ہوگی جسے کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کرسکتا- میں اپنے وزیراعظم کی تقریر ضرور سنوں گا-“

چرچل نے یہ سنا تو بہت خوش ہوئے اور اسی عالم میں ڈرائیور کو ایک پونڈ انعام دیا- ڈرائیور نے حیرت سے ان کی طرف دیکھا اور بڑے شگفتہ لہجے میں بولا “ آپ انتہائی اچھے اور نیک انسان ہیں- چلیے میں آپ کو چھوڑ آؤں٬ چرچل اور ان کی تقریر کو جہنم میں ڈالیے- وزیراعظم کی تقریر تو ہوتی رہتی ہے٬ آپ جیسے نیک دل انسان تو کبھی کبھی ملتے ہیں-

(بشکریہ: بڑے لوگوں کے روشن واقعات - خان اکبر علی خان)

YOU MAY ALSO LIKE: