|
امریکہ ایک ایسا ملک ہے جس میں 50 ریاستیں قائم ہیں-
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر امریکی ریاست ایک منفرد پہچان رکھتی ہے جس سے خود
امریکی باشندے بھی پوری طرح واقف نہیں ہیں- ہم یہاں آپ کو چند امریکی
ریاستوں سے متعلق ایسے حقائق بتائیں گے جو آپ حیران کر دیں گے-
|
|
امریکی ریاست الباما میں ایک ایسا اسٹور قائم ہے جہاں ائیرپورٹ وغیرہ سے
ملنے والے ایسے سفری بیگ سامان سمیت فروخت کیے جاتے ہیں جن کا کوئی دعویدار
سامنے نہیں آتا-
|
|
الاسکا میں ساحلی پٹیوں کی تعداد دیگر امریکی ریاستوں کے مقابلے میں سب سے
زیادہ ہے-
|
|
امریکہ میں سب سے قیمتی ہیرا امریکی ریاست ارکنساس سے دریافت ہوا-
|
|
کیلیفورنیا واحد ایسی ریاست ہے جہاں موسمِ سرما اور گرما دونوں ہی موسموں
کے اولمپکس کی میزبانی کرتا ہے-
|
|
امریکہ کی سب سے پہلی فون ڈائریکٹری 1878 میں امریکی ریاست CONNECTICUT کے
شہر NEW HAVEN میں پرنٹ کی گئی تھی-
|
|
امریکی ریاست HAWAII میں بسنے والے افراد کی متوقع عمر دیگر ریاستوں کے
مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے- یہاں ایک شخص اوسطاً 82.4 سال کی عمر تک پہنچتا
ہے-
|
|
ILLINOIS میں دنیا کی سب بڑی کیچپ کی بوتل کا ماڈل نصب ہے-
|
|
انڈیانا کا شہر WABASH پہلا ایسا امریکی شہر تھا جہاں
سب سے پہلے اسٹریٹ لائٹس کا استعمال کیا گیا-
|
|
ہیلیم گیس امریکی ریاست کنساس سے دریافت کی گئی تھی-
|
|
ریاست LOUISIANA میں دودھ سرکاری مشروب کا درجہ رکھتا
ہے- |