کینیڈا: پراسرار آواز نے جینا حرام کردیا٬ بھیانک اثرات

کینیڈا کے شہر Windsor کے شہری گزشتہ 8 سالوں سے ایک ایسی پراسرار اور تکلیف دہ آواز کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جس کے بارے میں کوئی کچھ بھی نہیں جانتا-
 

image


متعدد کوششوں کے باوجود اس آواز کی حقیقت کا سراغ نہیں لگایا جاسکا اور اب تک کوئی نہیں جانتا کہ یہ پراسرار آواز کس چیز کی ہے اور کہاں سے آتی ہے؟

2 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل آبادی والے اس شہر میں سنائی دینے والی اس پراسرار آواز کا نام ‘Windsor Hum’ رکھ دیا گیا ہے- بعض اوقات یہ آواز صرف چند گھنٹوں تک سنائی دیتی ہے لیکن کبھی کبھی اس کا دورانیہ کئی دنوں پر بھی محیط ہوجاتا ہے-

اس آواز نے اکثر شہریوں کو شدید بیمار بھی کردیا ہے اور انہیں سر درد٬ کم خوابی اور ڈپریشن جیسی کئی شکایات پیدا ہو گئی ہیں اور یوں اس آواز کے بھیانک اثرات بھی سامنے آرہے ہیں- اکثر شہری تو اس آواز سے اس حد متاثر ہوئے کہ انہوں نے اس سے بچنے کے لیے دور دراز کے علاقوں میں پناہ حاصل کرلی-

کچھ شہری اس پراسرار آواز کو subwoofer کی آواز سے ملتا جلتا قرار دیتے ہیں لیکن بعض شہریوں کے نزدیک یہ کسی ڈیزل انجن کی آواز ہے-
 

image


گزشتہ چند سالوں تک تو اس آواز کے حوالے سے کئی نظریات سامنے آئے جیسے کہ یہ آواز کسی خفیہ سرنگ سے آرہی ہے یا پھر یہاں کہیں قریب اڑن طشتریاں موجود ہیں- تاہم اب تک کوئی بھی نظریہ درست ثابت نہیں ہوسکا-

YOU MAY ALSO LIKE:

Residents of Windsor, a Canadian city near Detroit, have been complaining about a mysterious noise interfering with their daily lives for over eight years now, but despite numerous attempts to establish its origin, nobody has been able to figure out what’s causing it.