دوران خون میں مسائل اور خاموش علامات

اس بات پر یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ہمارا جسم 60 ہزار میل تک پھیلی خون کی شریانوں کو سنبھالے ہوئے ہے۔ دل اور دیگر پٹھوں کے ساتھ یہ شریانیں خون کی گردش کا نظام تشکیل دیتی ہیں۔ یہ نیٹ ورک خون کو جسم کے ہر کونے تک پہنچاتا ہے تاہم جب یہ نظام مسائل کا شکار ہو تو خون کی روانی سست یا بلاک ہونے لگتی ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ جسمانی خلیات آکسیجن اور غذائیت ضرورت کے مطابق حاصل نہیں ہو پائیں گے۔ڈان کے مطابق اس ناقص سرکولیشن کی علامات سے واقفیت مسائل کو زیادہ سنگین ہونے سے بچانے میں مدد دے سکتی ہیں۔
 

image


ہاتھوں اور ٹانگوں پر اثرات
جب اعضاء کو مناسب مقدار میں خون نہیں ملا تو ہاتھوں یا پیروں میں ٹھنڈک یا سن ہونے کا احساس ہوسکتا ہے، اگر جلد کی رنگت ہلکی ہے تو ٹانگوں پر نیلاہٹ کی جھلک نظر آسکتی ہے۔ اسی طرح ناقص سرکولیشن جلد کو خشک کرسکتی ہے جس کے نتیجے میں ناخن بھربھرے ہوجاتے ہیں جبکہ بال گرنے لگتے ہیں، خصوصاً پیروں کے۔ اگر ذیابیطس کے شکار ہوں تو زخم بھرنے کی رفتار بہت سست ہوجاتی ہے۔

ذہنی افعال میں اچانک کمی
جسم کے دیگر حصوں کی طرح دماغ کو بھی خون کی صحت مند سپلائی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنا کام مناسب طریقے سے سرانجام دے سکے۔ جب دوران خون کی فراہمی میں مسئلہ ہوتا ہے تو دماغی صلاحیتیں بھی متاثر ہوتی ہیں، اگر واضح طور پر سوچنے میں مشکل کا سامنا ہو یا یادداشت میں اچانک خرابی محسوس ہو، تو یہ سرکولیشن کے نظام میں خرابی کی نشانی ہوسکتی ہے۔

کھانے کی خواہش ختم ہوجانا
دوران خون کے نظام میں مسائل کی ایک اور علامت کھانے کی خواہش ختم ہوجانا ہے، غذائی نالی کو غذا ہضم کرنے اور آنتوں تک غذائیت پہنچانے کے لیے خون کی ضرورت ہوتی ہے، جب دوران خون سست پڑتا ہے تو نظام ہاضمہ بہت آسانی سے متاثر ہوجاتا ہے، بھوک کا احساس کم ہوتا ہے، مگر کم کھانا میٹابولزم کو زیادہ متاثر کرسکتا ہے۔
 

image


بغیر وجہ نظام ہاضمہ کے مسائل
ناقص سرکولیشن سے صرف کھانے کی خواہش ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ جسم کی غذا سے حاصل ہونے والی غذائیت کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتا ہے۔ خون کی مناسب فراہمی کے بغیر اکثر غذائیں درست طور پر ہضم ہوئے بغیر گزر جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں قے یا متلی، بدہضمی یا دیگر نظام ہاضمہ کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

تھکاوٹ
اس نظام میں گڑبڑ کے نتیجے میں جسم کی آکسیجن، وٹامنز اور منرلز کو ہر حصے میں پہنچانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، ایسا ہونے پر جسم ہر ممکن حد تک توانائی بچانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ مشکل وقت پر کام آسکے۔ ایسا ہونے پر ہر وقت تھکاوٹ کا احساس طاری ہوتا ہے جو کہ روزمرہ کے کاموں کو بھی مشکل بنا دیتا ہے۔
 

image


سینے میں کھچاﺅ
جب سرکولیشن کا نظام ناقص ہوتا ہے تو دل کو عام معمول کی طرح خون نہیں مل پاتا، اس کے نتیجے میں سینے میں دباﺅ بڑھنے یا کھچاﺅ کا احساس ہوتا ہے، اس علامت کو انجائنا بھی کہا جاتا ہے۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے
ویسے تو سیاہ حلقوں کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، مگر دوران خون کے نظام میں مسائل میں بھی یہ بہت عام علامت ہوتی ہے۔ اگر یہ جاننا چاہیں کہ سیاہ حلقے سرکولیشن نظام کا نتیجہ تو نہیں تو اس حصے کی جلد کو نرمی سے دبائیں، اگر ایسا کرنے پر جلد کی رنگت ہلکی ہوجائے اور انگلی ہٹانے پر واپس سیاہ ہوجائے تو یہ سرکولیشن مسائل کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے۔
 

image


ہاتھوں اور پیروں میں سوجن
سنگین کیسز میں خون کی ناقص سرکولیشن کے نتیجے میں ہاتھوں اور پیروں میں سوجن سامنے آسکتی ہے جو کہ غذائیت کے عدم توازن اور جسم کی شریانوں میں سیال کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ختم ہونے کا نتیجہ ہوتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Low blood circulation is caused by different underlying conditions. The most common ones are atherosclerosis (“hardening of the arteries) and peripheral artery disease (PAD). If you experience symptoms of blood circulation problems, consult your physician right away. Poor circulation can lead to heart attack, stroke and even death.