دجال اوردجال کے دوست

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث کے مطابق دجال ایک بہت بڑا فتنہ ہے جو کہ قیامت سے پہلے ظہور ہوگا۔ اور صرف ایمان والے ہی اس سے محفوظ رہینگے۔ ایک حدیث کے مطابق جس شخص کو سورہ الکہف کی ابتدائی دس آیات یاد ہوئی تو وہ شخص فتنہ دجال سے محفوظ رہے گا۔

ایک مثال ہے کہ جب بھی کوئی طوفان آنے والا ہوتا ہے تو تیز ہوائیں چلنی شروع ہو جاتی ہیں۔ دجال کا ظہور ابھی ہوا تو نہیں لیکن دجال کے دوستوں نے دجال کے آنے سے پہلے دجال کے ایجنڈے پر کام شروع کر دیا ہے۔

دجال کی نشانی ہے کہ اس کی آواز مشرق و مغرب میں سنائی دے گی۔ آج کل میڈیا کے زمانے میں یہ بات بہت آسان ہے کے کوئی بھی پاور فل آدمی اپنا پیغام ایک ہی وقت میں پوری دنیا میں پہنچا سکتا ہے۔

اس کی نشانی ہے کہ اس کی رفتار بہت تیز ہوگی وہ بہت تیزی سے دنیا کے گرد سفر کرے گا۔
ہوائی جہاز کے ذریعہ یہ بہت آسانی سے ممکن ہے۔