جرمن عدالت کی حق گوئی

جرمنی کی ایک عدالت نے اس سال مارچ میں مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی سے متعلق منظور کردہ ایک مسودۂ قانون کو مسترد کرتے ہوئے حجاب پر پابندی کو خلاف قانون اقدام قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے ترکی کی ایک ڈینٹل خاتون ڈاکٹر کی جانب سے دأیر مقدمہ کی آخری سماعت کی۔ ترک خاتون نے دعویٰ کر رکھا تھا کہ ایک ڈینٹل ہسپتال نے اسے محض حجاب کی پاداش میں ملازمت دینے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملازمت کے لیے اسے ترک حجاب کی شرط تسلیم کرنا ہو گی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ جرمنی کے قانون کے مطابق تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک کی تاکید کی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک برتا گیا۔عدالت نے خاتون کے مؤقف کو درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ قانون کسی شخص سے اس کے مذہب کی بنیاد پر امتیاز برتنے کی اجازت نہیں دیتا۔

کتنے افسوس کی بات ہے کہ یورپ میں مسلمان خواتین حجاب کےلیے قانونی جنگ لڑ رہی ہیں اور ہمارے ملک میں خواتین دھڑا دھڑ حجاب اتارنے میں مصروف ہیں۔ "تمہی کہو یہ انداز مسلمانی ہے"
سید محمد اسحاق
About the Author: سید محمد اسحاق Read More Articles by سید محمد اسحاق: 5 Articles with 3529 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.