سوچیں اور امیر ہوجائے

تھنک اینڈ گرو رچ یعنی سوچیں اور امیر ہوجائے 1937 میں لکھی جانے والی یہ ایک ایسی کتاب ہے جس میں کامیابی کے اصول بتائے گئے ہیں ،آج تک جتنی بھی کتابیں سیلف ہیلپ کے موضوع پر لکھی گئی ہیں اس کتاب جتنی کامیابی کسی کتاب کے حصے میں نہیں آئی اس کی اب تک 70 ملین کاپی فروخت ہوچکی ہیں اور اب تک یہ کتاب بیسٹ سیلر ہیں اس کا ترجمہ دنیا کی تقریبا زبانوں میں ہوچکا ہے لیکن حیرت ہے مجھے اس کا اردو ترجمہ نہیں ملا معلوم نہیں کسی نے کیا نہیں یا مارکیٹ میں ناپید ہو چکا ہے اگر کسی کہ علم میں ہو تو مجھے ضرور مطلع کریں ورنہ انشاللہ میں نے نیت کی ہے کہ میں ہی اس کا ترجمہ شروع کردو اس آرٹیکل کا مقصد صرف اس کتاب کی اہمیت اور اس کے چند موضوعات کا مختصر ذکر کرنا ہے-

میری نظر میں اس کتاب کی اہمیت اس لیے بھی زیادو ہے کیوں کہ آج تک جتنی بھی کتابیں کامیابی پر لکھی گئی ہیں ان سب کا ماخز یہی کتاب ہے کسی کتاب کو اٹھاکر دیکھ لیں اس موضوع کی، وہ اسی کتاب کی شرح لگتی ہے جسے مصنف نے جیسا سمجھا اپنے الفاظ میں ڈھال لیا -

یہ کتاب نپولین ہل نے 1937 میں انڈریو کارنیگی (اپنے وقت کا امریکہ کا سب سے امیر آدمی) کے کہنے پر لکھی اس شخص کی یہ خواہش تھی کہ میں غریب پیدا ہوا اور اتنا امیر بن گیا تو کوئی مجھ پر اور مجھ جیسے کامیاب لوگوں پر رسرچ کرے اور دنیا کو بتائے کہ لوگ کامیاب کیسے ہوتے ہے اور کامیاب لوگوں میں ایسی کیا خاص بات ہوتی ہے جو وہ دوسروں سے منفرد ہوتے ہے نپولین ہل نے اس کام کی حامی بھر لی لیکن شرط یہ رکھی کہ وہ معاوضہ اس کام کا کچھ نہیں لیگا اس نے انڈریوکارنیگی سے اس کے لیٹر پیڈ پر اس وقت کے تمام امیر ترین لوگوں کے نام خط لکھوائے کہ وہ نپولین ہل کو انٹرویو دے جن کہ کچھ نام یہ ہے اڈیسن،ہنری فورڈ،جان وانا میکر،گراہم بیل تقریبا اس نے پانچ سو لوگوں کے انٹرویو کیے اور یہ کتاب معرض وجود میں آئی جس میں تقریبا نپولین ہل کو کم و بیش بیس سال کا عرصہ لگا-

اس کتاب کے تیرہ موضوعات ہیں مصنف نے بتایا ہے کہ کسی بھی انسان کی کامیابی کے لئے 13 چیزیں بہت ضروری ہیں جو ہر کامیاب انسان کی زندگی میں موجود ہوتی ہیں جن کے بغیر دنیا میں کوئی انسان کامیاب نہیں ہوسکتا وہ صلاحیتیں ہیں -

پہلی ہے خواہش کسی چیز کو پانے کی شدت سے خواہش اس کے بغیر کامیابی یا کسی چیز کا حصول ناممکن ہیں آپ کسی چیز کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پہلی چیز اس کے حاصل کرنے کی شدید خواہش ہے وہ خواہش اتنی شدید ہو کہ وہ آپ کی راتوں کی نیند اڑادے اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے وہ خواہش آپ کے حواس پر سوار رہے-

دوسری ہے یقین یعنی اس بات کا ایمان کی حد تک یقین کہ آپ جو چیز حاصل کرنا چاہتے ہیں ضرور حاصل کرلینگے اس میں رتی بھر بھی شک نہ آنے دیں کہ وہ آپ حاصل نہیں کرسکتے -

تیسری ہے اپنے آپ کو ہدایت دینا یعنی خدکلامی کے میں یہ چیز حاصل کرلونگا اپنے آپ کو ہر وقت دہراتے رہے کہ میں یہ حاصل کرلونگا اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کا لاشعور اس بات کو سمجھ لیگا کہ اس چیز کا حصول آپ کی سب سے اولین ضرورت ہے اسی لحاظ سے اپ کا دماغ کام کرنا شروع کردےگا
اور جتنے بھی آئیڈیاز آپ کے دماغ میں آنا شروع ہونگے وہ اسی چیز کے حصول کے حوالے سے ہی ہونگےآپ کی اپنے آپ سے گفتگوبہت اہم ہے کہ وہ مثبت ہے یہ منفی-

چوتھی ہے جس چیز کا حصول آپ کا مقصد ہے اس کے بارے میں مکمل معلومات جتنی اپ کی معلومات اپنے حدف کے متعلق بڑھتی جائیگی اتنا ہی اس کا حصول آپ کے لئے آسان ہوجائیگا اپنے مقصد کے متعلق کتابیں پڑھیں سیمینارز اٹینڈ کرے ایسی وڈیوز دیکھے جو آپ کہ مقصد سے متعلق ہو-

پانچویں ہے تخیل آئین سٹائین نے کہا ہے کہ معلومات سے زیادو ضروری ہیں کسی چیز کا تخیل یعنی وو چیز آپ کے دماغ میں مکمل واضع تصور رکھتی ہو -

دنیا کی ہر ایجاد پہلے انسان کے دماغ میں تھی پھر وہ اس دنیا میں وجود میں آئی کسی بھی چیز کا حصول کرنا ہو اس کا واضع تصور آپ کی دماغ میں ہو -

مثال کے طور پر آپ امیر ہو چاہتے ہےتو آپ کے دماغ میں واضع تصور ہو کتنا کمانا چاہتے ہیں ایک لاکھ ،دو لاکھ،دس لاکھ،ایک کروڑ گھر چاہتے ہیں تو کتنا بڑا گھر اس میں کتنے کمرے ہونگے کمروں کا رنگ کیا ہوگا بیڈروم کیسا ہوگا بچوں کا روم کیسا ہوگا کچن کیسا ہوگا ایک ایک تفصیل اس مکان کی اپنی جزیات کے ساتھ آپ کی دماغ میں ہونی چاہیے اپنے مقصد کا آپ سوتے میں نہیں دن میں بھی خواب دیکھیں اور وہ بھی کھلی آنکھ سے ۔

چھٹی ہے منصوبہ بندی کہ آپ کن کن مرحلوں سے گزر کر اس حدف تک پہنچے گے گھر بنانا ہیں تو پہلے پلاٹ لینا ہو کس جگہ لینا ہے اس کی مالیت کتنی ہوگی اس کا نقشہ کون بنائیے گا مکمل اخراجات کی منصوبہ بندی نوکری حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کی مہارت کس میں ہیں کون کون سی کمپنی ہے جو آپ کو رکھ سکتی ہے کون سی کمپنی آپ کی مطلوبہ سہولت آپ کو دے سکتی کمپنی آپ کو کیوں رکھےگی کمپنی کن لوگوں کو ترجیع دیتی ہے آپ کس طرح کمپنی سے رابطہ رکریں گے، اپنی مطلوبہ شہ کی مکمل منصوبہ بندی کہ کن کن مراحل سے گزر آپ اسے حاصل کرسکتے ہیں-

ساتویں ہے ارادہ کسی بھی شہ کے حصول کا پختہ ارادہ یعنی جس منزل کی طرف جانا ہیں اس کے لئے پہلا قدم اٹھانا اور منزل کی جانب روانہ ہونا ہو تو جب تک پہلا قدم ہی نہیں اٹھائینگے آپ اپنی منزل کی طرف سفر کس طرح شروع کرسکتے ہیں-

آٹھویں ہے مستقل مزاجی اپنی منزل کی طرف مستقل مزاجی سے بڑھتے چلے جانا چاہے جتنی رکاوٹ آجائے اپنی مستقل مزاجی پر آنچ نہیں آنے دینی ہے بارش ہو طوفان ہو سیلاب ہو اپنی منزل کے راستے سے نہیں ہٹنا ہے جتنی مرضی رکاوٹ آجائے آپ نے اپنی منزل آنکھوں کے سامنے رکھنی ہے مثال کہ طور پر آپ کسی پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے والے کوہ پیما سے اس کی رواداد سنیئے وہ آپ کو بتائیگا کے کتنے طوفان آئے بارش آئی برف باری ہوئی چٹانیں رکاوٹ بنتی رہی موسم تغیر دکھاتا رہا لیکن صرف مستقل مزاجی ہی تھی جس نے اس کو منزل تک پہنچایا-

نویں ہے حوصلہ افزائی کوئی ایسی چیز ضرور ہو جو آپ کو اپنی منزل پر یا آپ کے حدف پر پہنچنے کے لیے مستقل آپ کی حوصلہ افزائی کرتی رہے آپ کہ جزبے کو مانند نہ ہونے دے وہ کچھ لوگ ہوسکتے ہے جو آپ کو حوصلہ دے کہ شباش تم کرسکتے ہو ایسی چیز جو ہر وقت آپ کو متحرک رکھے اپنی منزل کی طرف بڑھنے کے لئے مسلسل حوصلہ ملتا رہے یعنی اپنے ہم خیال لوگوں میں ہی آپ کا اٹھنا بیٹھنا ہو ایسے لوگوں کو اپنے ارد گرد سے ہٹادیں جو آپ کہ ہم خیال نہیں اور ایسے لوگ ڈھونڈے جو آپ کہ ہم خیال ہو اور ان کو اپنے ساتھ شریک سفر رکھیں، ایسے لوگ آپ کے حلقہ احباب میں ہونے چاہیے جو اپنی اپنی فیلڈ میں کامیاب ترین ہو-

دسویں ہے اپنے جنسی جزبے کو کام میں لانا یعنی اپنے جزبات کواپنے مقصد کے حصول کی طرف موڑ دینا جس طرح کے جذبات انسان کہ جنسی خواہش کے حصول کے لئے ہوتے ہیں ان جذبات کو اس آگ کو اس توانائی کو اپنے مقصد کے حصول کی طرف موڈ دینا کامیابی کے حصول کو آسان بنادیتا ہے-

گیارویں ہے لاشعور سے کام لینا کامیاب لوگ اپنے لاشعور کو اپنی کامیابی کے حصول میں مشغول کردیتے ہیں-

بارہویں ہے اپنے دماغ کو اچھی سوچوں کا ریسیور بنادینا دماغ میں ہر قسم کی سوچ آتی ہیں لیکن جو لوگ اپنے دماغی ارتکاز صرف ان سوچوں پررکھتے ہے جو اس کہ مقصد کے لئےاھمیت رکھتی ہے وہ کامیاب ہوجاتے ہے-

تیرہویں ہے چٹھی حس کامیاب لوگوں کی چٹھی حس بہت تیز ہوتی ہےوہ آنے والے واقعات کا ادراک کر جاتے ہیں آج کل ایسی ٹیکنک آچکی ہیں جن کی مشق کرکے آپ اپنی چھٹی حس کو بہت بہتر کرسکتے ہیں آجکل جو سب سے مشہور کورس ہے چھٹی حس کے حوالے سے اس کا نام ہے سلوا میتھڈ-

اس موضوع پر بھی انشاللہ میں لکھون گا کس طرح ایک ٹی وی میکینک نے یہ ٹیکنک ایجاد کی جس سے آج دنیا کے کامیاب ترین لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں -

ورنہ اس سے پہلے لوگ چٹھی حس کے تیز ہونے کو خدائی تحفہ تصور کرتے تھے اور آخری خوبی ہے چھ خوف پر قابو پانا وہ چھ خوف کونسےہیں کامیاب لوگوں کو غریب ہونے کا خوف نہیں ہوتا ،لوگوں کی تنقیدکا خوف نہیں ہوتا،بیماری کا خوف نہیں ہوتا،کسی کے بچھڑنے کا خوف نہیں ہوتا،بڑھاپے کا خوف نہیں ہوتا،موت کا خوف نہیں ہوتا-

یعنی کامیاب لوگ اپنے مقصد کے حصول کے لئے ان میں سے کسی خوف کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیتے -

اس کتاب سے مکمل فائدہ اور کامیاب لوگوں کی صلاحتیں تفصیل کے ساتھ جاننے کے لئیے اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں--

یہ خلاصہ تھا اس کتاب کا اپنی آرا سے ضرور آگاہ کیجیےگا
آپکی دعاؤں کا طالب
محمد عامر پٹنی
Aamir Patni
About the Author: Aamir Patni Read More Articles by Aamir Patni: 6 Articles with 43959 views Professional Animator
NLP Practitioner
Reiki Master
Writer



.. View More