فیس بک ویڈیوز آٹو پلے٬ جان چھڑانا آسان

فیس بک کی نئی آٹو ویڈیو پلے کی سہولت نے فیس بک صارفین کے لیے آسانی پیدا کرنے کے بجائے انہیں مزید مشکل میں مبتلا کردیا ہے- فیس بک کے اس نئے فیچر کے تحت پیج پر موجود ویڈیو خودکار طریقے سے چلنا شروع ہوجاتی ہے-
 

image


تاہم اس نئے فیچر کی وجہ سے جہاں ایک جانب صارفین پر انٹرنیٹ کے اضافی بل کا بوجھ بڑھ جاتا ہے وہی دوسری طرف انہیں کوفت بھی محسوس ہوتی ہے-

لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ فیس بک کے اس نئے فیچر سے باآسانی جان چھڑائی جاسکتی ہے اور یہ فیچر دراصل فیس بک ایک آپشن ہے جسے بند کیا جاسکتا ہے-

اس آپشن کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے کے لیے فیس بک کی سیٹنگ پر کلک کیجیے- اس کے بعد فیس بک سیٹنگ پیج کے آخری آپشن ویڈیو پر کلک کیجیے اور سامنے موجود آٹو پلے ویڈیوز کے بٹن کو آف کر دیجیے-
 

image

اس تمام عمل کے بعد اب آپ کی فیس بک وال پر موجود ویڈیو خودکار طریقے سے نہیں چلے گی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Facebook now automatically plays lots of videos directly in your newsfeed. Here's how to stop that from happening. You can turn Facebook's video auto-play settings on or off.