دنیا کے انٹرنیشنل ائیر پورٹس اور عجیب و غریب حقائق

جب آپ کی فلائٹ کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوجائے تو آپ کے پاس یہ ایک بہترین موقع ہوتا ہے کہ آپ مکمل ائیرپورٹ کا جائزہ لے سکتے ہیں- دنیا کا ہر ائیرپورٹ کسی نہ کسی حیرت انگیز خصوصیت کا مالک ضرور ہوتا ہے- ہم یہاں آج آپ کو دنیا کے چند انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے تعلق رکھنے والے عجیب و غریب حقائق کے بارے میں بتائیں گے-
 

image
دنیا کا بلند ترین کنٹرول ٹاور تھائی لینڈ کے نیو بنکاک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قائم ہے- اس کنٹرول ٹاور کی بلندی 434 فٹ ہے-
 
image
سعودی عرب کا کنگ فہد انٹرنیشنل ائیرپورٹ 1 لاکھ 92 ہزار ایکڑ کے طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے جبکہ اس سائز کے دنیا میں خود کئی چھوٹے ممالک موجود ہیں-
 
image
دنیا کا سب سے مختصر ائیرپورٹ صبا نامی جزیرے پر واقع ہے- اس ائیرپورٹ کا رن وے صرف 1299 فٹ طویل ہے جو کہ کمرشل طیاروں کے لیے انتہائی چھوٹا ہے-
 
image
ائیرپورٹ کے نام کے مخفف میں “X” کا اضافہ اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ پہچان ہوسکے کہ یہ مخفف کسی ائیرپورٹ کا نام ہے- مثال کے طور پر LAX جو کہ لاس اینجلس ائیرپورٹ کا مخفف ہے-
 
image
ہوائی اڈے پر بوریت؟ کم از کم ہانگ کانگ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تو ممکن نہیں کیونکہ یہاں مسافروں کی تفریح کے لیے گولف کورس موجود ہے جہاں وہ اس کھیل میں مشغول ہو کر کچھ وقت گزار سکتے ہیں-
 
image
ایمسٹرڈیم کا Schiphol نامی ائیرپورٹ درحقیقت ڈچ مصوروں کے اعلیٰ اقسام کے اہم فن پاروں کا گھر ہے- ائیرپورٹ پر آویزاں یہ پینٹنگز ایمسٹرڈیم کے میوزیم Rijks سے حاصل کی گئی ہیں-
 
image
آپ کا یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ ساؤ پالو ائیرپورٹ پر دانتوں کے ڈاکٹر بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ مسافروں کو دانتوں کی صفائی٬ چمک اور دانتوں سے متعلق دیگر اقسام کی خدمات مہیا کرنے کی پیشکش کرتے ہیں-
 
image
مغربی ممالک میں جہاز کے سفر سے خوفزدہ لوگ سفر کے دوران اس خوف سے بچنے کے لیے کسی حد تک شراب پی لیتے ہیں- تاہم Nashville انٹرنیشنل ائیرپورٹس سے سفر کرنے والے مسافروں کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ یہ مشروب اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں-
 
image
کولوراڈو اسپرنگ ائیرپورٹ پر ایسے باکس نصب ہیں جہاں مسافر جہاز میں سوار ہونے سے قبل اپنی غیر استعمال شدہ نشہ آور اشیا یا دوائیاں پھینک سکتے ہیں-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

When your next flight gets delayed take a good look at the airport around you, and you might notice one of these or another weird fact about your surroundings – lots of unusual stuff is going on behind-the-scenes!