گوگل میپس لائیو ٹریفک فیچر اب پاکستان میں بھی

روزانہ ٹریفک جام میں پھنسنا پاکستانی عوام کے لیے معمول بن چکا ہے- لیکن اب گوگل لائیو ٹریفک میپ نے یہ مشکل آسان کردی ہے- اگر آپ لاہور یا اسلام آباد کے رہائشی ہے تو ٹریفک کی لائیو معلومات اپنے اسمارٹ فون پر باآسانی حاصل کرسکتے ہیں-
 

image


اپنے موبائل فون میں موجود “ گوگل میپ لائیو ٹریفک فیچر “ کی بدولت آپ روڈ بلاک٬ ٹریفک حادثات اور کن رستوں پر ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے٬ آرام سے معلوم کر سکتے ہیں-

اگر آپ نے ابھی تک اس زبردست سہولت سے فائدہ نہیں اٹھایا تو ابھی اپنے موبائل سے گوگل میپس کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں٬ مینو ٹیب کلک کریں اور پھر ٹریفک ٹیب ( Traffic Tab ) کا انتخاب کریں-
 

image


لائیو ٹریفک کا یہ فیچر گوگل میپس کے موبائل اور ڈیسک ٹاپ ایپ پر دستیاب ہے-

واضح رہے کہ گوگل نے پاکستان کے لیے یہ فیچر حال ہی میں متعارف کروایا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

If you are an avid Google Map user, you are in for a treat! Google’s live traffic feed is now available for users in Pakistan, thereby making the experience of using Google Maps even better.