سردی کا موسم اور آپ کی جلد

ویسے تو عورتوں کو اپنی جلد ہر موسم میں ہی بہتر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن سردیوں میں زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ اس میں آپ کی جلد خشک ہو جاتی ہے اس لئے سردی کے موسم میں جلد کی حفاظت باقی موسموں سے زیادہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔آج میں آپ کو سردیوں میں جلد کو محفوظ کرنے کے چند طریقے بتاؤں گا جس سے آپ کی جلد صحت مند اور چمکدار رہے گی۔

قارئین !آج میں نے آپ کے لئے سردی کے موسم سے جلد کو کیسے محفوظ رکھا جائے کے بارے میں لکھنے کی کوشش کروں گا تاکہ آپ اپنی جلد کو سردی سے بچا سکیں۔ جیسے ہی سردیوں کا موسم شروع ہوتا ہے ہماری جلد خشک اور پھٹنا شروع ہو جاتی ہے خاص طور پر خواتین اس سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں کیونکہ مردوں کی نسبت ان کی جلد نازک ہوتی ہے۔اس لئے ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی جلد صحت مند اور چمکدار ہو۔
 

image


ویسے تو عورتوں کو اپنی جلد ہر موسم میں ہی بہتر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن سردیوں میں زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ اس میں آپ کی جلد خشک ہو جاتی ہے اس لئے سردی کے موسم میں جلد کی حفاظت باقی موسموں سے زیادہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔آج میں آپ کو سردیوں میں جلد کو محفوظ کرنے کے چند طریقے بتاؤں گا جس سے آپ کی جلد صحت مند اور چمکدار رہے گی۔

٭سردیوں میں جب بھی آپ اپنا چہرہ دھوئیں تو صابن کا استعمال کم کریں ہو سکے تو فیس واش کا استعمال کریں کیونکہ صابن آپ کی جلد میں سے نمی کم کر دیتا ہے۔
٭جب آپ باہر سے ہو کر گھر آئیں تو اپنے چہرے کی صفائی ضرور کریں۔
٭اکثر لوگ سردی سے بچنے کے لئے دھوپ میں بیٹھ جاتے ہیں اور یہ دھوپ ان کے چہرے پر بھی پڑتی ہے جس سے نقصان پہنچ سکتا ہے اس لئے دھوپ میں کم سے کم بیٹھیں اور چہرے پر دھوپ نہ پڑنے دیں۔
٭سردی کے موسم میں آپ کی جلد کو کسی اچھی کریم یا لوشن کی ضرورت ہوتی ہے اس کے لئے کسی اچھی کمپنی کی کولڈ کریم یا لوشن کا استعمال کریں۔
 

image


٭سردی کے موسم میں چہرے کے علاوہ اپنے ہاتھ اور پاؤں کی بھی حفاظت کریں اور ان پر کریم یا پٹرولیم جیلی کا استعمال کریں۔تاکہ جلد کی خشکی سے بچا جا سکے۔
٭چہرے پر کریم یا لوشن لگاتے وقت آہستہ ہاتھ سے مساج کریں ۔
٭سخت سردی میں بھی اپنے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھوئیں ۔زیادہ تیز گرم پانی استعمال نہ کریں۔
٭سردی کے موسم میں زیادہ آئل اور مرغن کھانوں سے پرہیز رکھیں تاکہ چہرے پر دانوں اور کیل مہاسوں سے بچا جا سکے۔
٭سردی کے موسم میں بھی آپ پانی پینا نہ چھوڑیں۔ پانی پینے سے آپ کی جلد چمکدار رہے گی۔
٭ہمیشہ متوازن غذا کا ہی استعمال کریں۔ تازہ اور کچی سبزیاں آپ کی جلد کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
٭جلد کی بہتری کے لئے روزانہ دودھ کا ستعمال کریں یہ آپ کی جلد اور بالوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭عرق لیموں میں گلیسرین ملا کر رکھ لیں اور اس کو ہاتھ دھونے کے بعد لگا لیا کریں یہ دن میں دو سے تین بار لگا سکتے ہیں اس سے ہاتھ نرم اور جلد کا رنگ نکھر جاتا ہے۔
٭عرق بادام رات کو سوتے وقت ہاتھوں پر مل لیں اس سے ہاتھ خوبصورت ہو جائیں گے۔
٭پھٹی ایڑیوں کے لئے آپ ہماری کیلنڈولا کریم کا استعمال کریں اور جرابیں پہن لیں چند دنوں میں ایڑیاں اور پاؤں خوبصورت ہو جائیں گے۔
٭کیلنڈولا گھر پر منگوانے کے لئے میرے موبائیل پر اپنا ایڈریس ایس ایم ایس کریں۔ہماری ویب کے پہلے 100 قارئین کے لئے ایک کے ساتھ ایک فری ۔03004716259
٭ سردی کے موسم میں خالص شہد کا استعمال ضرور کریں۔
٭عرق گلا ب چہرے کی نمی برقرار رکھنے کے لئے اہم کنڈیشنر ہے۔
٭سردی میں ہر طرح کے میوہ جات کھائے جاتے ہیں لیکن چلغوزہ کھانے سے جسم گرم ہو جاتا ہے۔
٭نزلہ و زکام ہو جائے تو جوشاندہ کا استعمال کیا جائے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Summer has finally arrived, and with it comes a necessary revamp of our skincare routine. Because of the longer sunshine hours, heat, humidity and pollution, skin can become prone to blocked pores, acne, blackheads, redness and shine. With this in mind, I’ve created this list of my top tips for your freshest and healthiest summer skin.