پاکستانی سیاستدان خبروں میں رہنے کا ہنر خوب جانتے ہیں٬
کبھی اپنے دلچسپ بیانات کے ذریعے تو کبھی پنے بلند و بانگ دعوؤں کی مدد سے-
لیکن اکثر اوقات پاکستانی سیاستدان اپنے قیمتی اثاثوں کے بارے میں ہونے
والے انکشافات کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بن جاتے ہیں- لیکن کیا آپ جانتے
ہیں کہ پاکستان کے چند سیاستدانوں کے ان قیمتی ترین اثاثوں میں ایسی مہنگی
ترین گاڑیاں شامل ہیں جو ان کی پرتعیش زندگی کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں جبکہ
ان گاڑیوں کی دیکھ بھال پر اٹھنے والے اخراجات بھی کچھ کم نہیں- آئیے ہم آپ
کو چند پاکستانی سیاستدانوں اور ان کی مہنگی ترین سواریوں سے آگاہ کرتے ہیں-
|
|
پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے
بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دیگر اقسام کی گاڑیوں کے علاوہ Rolls Royce کے
مالک بھی ہیں جبکہ ان کے پاس کئی لینڈ کروزر بھی موجود ہیں-اس
گاڑی کی مالیت کم سے کم 20 کروڑ روپے ہے-
|
|
پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف اپنی سلور رنگ کی اسپورٹس کار کے ساتھ
جبکہ یہ ایک مہنگی ترین لینڈ کروزر کے بھی مالک ہیں-اس
کے علاوہ ان کی ملکیت میں دو بی ایم ڈبلیو گاڑیاں بھی ہیں جن کی مالیت 50
کروڑ روپے ہے-
|
|
پنجاب کے وزیرِاعلیٰ میاں شہباز شریف سواری کے طور پر مرسڈیز کا G-Class
SUV ماڈل استعمال کرتے ہیں-
اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے-
|
|
پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیٹے کو تحفے کے طور پر
Lamborghini Aventador نامی اسپورٹس کار سے نواز رکھا ہے-اس
تحفے کی پاکستان میں قیمت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے-
|
|
صوبہ بلوچستان کے سابق وزیرِاعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کو بلیو رینج روور میں
دیکھا جاسکتا ہے اور یہ ایک انتہائی مہنگی گاڑی ہے جس کی دیکھ بھال پر آنے
والے اخراجات بھی کم نہیں-اسلم
رئیسانی کی اس گاڑی کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے-
|
|
صوبہ سندھ کے سابق ہوم منسٹر ذوالفقار مرزا جہاں ایک جانب لینڈ کروز گاڑیوں
ایک بڑی تعداد رکھتے ہیں وہیں دوسری طرف ان کے پاس مہنگی ترین گاڑی Hummer
H2 بھی دیکھی جاسکتی ہے- یہ گاڑی پاکستان میں بہت کم تعداد میں موجود ہے-اس
گاڑی کی قیمت ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائد ہے-
|
|
وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کو مرسڈیز میں سوار دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان
کے ہمراہ وزیراعظم نواز شریف بھی موجود ہیں-اس
گاڑی کی قیمت تقریباً 70 لاکھ روپے ہے-
|
|
سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ٹویوٹا لینڈ کروزر کے بھی مالک
ہیں- یوسف رضا گیلانی پارلمینٹ ہاؤس میں داخل ہورہے ہیں-اس
گاڑی کی قیمت 80 لاکھ سے ایک کروڑ روپے کے درمیان ہے-
|
|
پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی ٹویوٹا
لینڈ کروزر پراڈو کے مالک ہیں-عمران
خان کی ملکیت میں موجود اس گاڑی کی قیمت تقریباً 50 لاکھ روپے ہے-
|
|
پی پی پی کے شریک چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی
گرینڈ کروزر میں سوار بلاول ہاؤس سے باہر آرہے ہیں-
|
|
نبیل گبول سپر کاروں کا ایک وسیع ذخیرہ رکھتے ہیں
جبکہ ان کے گیراج میں SUV ٹرک بھی موجود ہیں- نبیل گبول Corvette
سپورٹس کار کے بھی مالک ہیں- اس کے علاوہ انہیں میرون لگژری ایکسپریس
کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے-ان
کے پاس کروڑوں روپے کی مالیت کی گاڑیاں موجود ہیں-
|
|
سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی ٹویوٹا لینڈ
کروزر پراڈو-اس
گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے-
|
|
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو مختلف رنگوں کی
لینڈ کروزر میں دیکھا گیا ہے-
|