شیمپو کے وہ حیرت انگیز کمالات جو آپ نہیں جانتے

شیمپو کو تو آپ تقریباُ روزانہ ہی اپنے بال دھونے اور ان کی صحت و صفائی کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن کیا جانتے ہیں کہ یہی شیمپو آپ کے بالوں کی چمک بڑھانے اور انہیں صحت مند بنانے کے علاوہ بھی کئی حیرت انگیز کمالات دکھا سکتا ہے؟ ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر شیمپو سے آپ جوتے چمکا سکتے ہیں، گاڑی صاف کرسکتے ہیں اور بہت کچھ ایسا کرسکتے ہیں جس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ تو یہاں ڈان کے توسط سے اس کے ایسے ہی فوائد جانتے ہیں جو آپ کو دنگ کردیں گے۔

لیدر کے جوتوں اور پرس کو نئی زندگی دیں
اپنے چمڑے یا لیدر کے جوتوں اور پرس کی نئی زندگی کے لیے مہنگے سلوشنز خریدنے کی ضرورت نہیں۔ کچھ مقدار میں شیمپو اور ایک صاف کپڑا یہ کام کرسکتے ہیں۔ شیمپو کو جوتوں کے خراب حصوں پر لگا کر کپڑے سے رگڑیں تو اس کی صفائی کے ساتھ ساتھ اس کی رنگت میں بھی نئی جان آجائے گی۔ یہ آپ کے جوتوں کو نمک کے داغوں سے بھی تحفظ دے گا۔
 

image


منجمد زپ کو ٹھیک کریں
اگر تو آپ کی زپ کسی جگہ پھنس گئی ہے تو اس پر زور لگا توڑنے کی بجائے تھوڑا سا شیمپو روئی پر لگائیں اور زپ پر پھیریں۔ شیمپو زپ کو آسانی سے حرکت دینے میں مددگار ثابت ہوگا اور باقی پھنس جانے والے کچرا اگلی دھلائی میں نکل آئے گا۔

ضدی نٹ بولٹس کو حرکت دیں
اگر کبھی کوئی نٹ اور بولٹ الگ نہیں ہورہا ہو تو اس پر شیمپو کی کچھ مقدار گرا کر کوشش کریں۔ شیمپو کو کچھ دیر تک جذب ہونے دیں اور اس کے بعد دیکھیں کہ نٹ اور بولٹ کیسے کھلتے ہیں۔
 

image

بینڈیج کو بغیر درد کے ہٹائے
عام طور پر کسی زخم سے بینڈیج کو ہٹانا کافی تکلیف دہ عمل ثابت ہوتا ہے، تاہم کچھ مقدار میں شیمپو کو بینڈیج کے اوپر اور ارگرد ملنے کے بعد کچھ دیر جذب ہونے کا انتظار کریں اور پھر بینڈیج کو اتار لیں آپ کو ذرا بھی تکلیف نہیں ہوگی۔

پیروں میں نئی جان ڈالے
اپنے پیروں میں رات کو سوتے وقت شیمپو کی کچھ مقدار سے مالش کریں اور کاٹن کی جرابیں چڑھا لیں۔ صبح جب آپ اٹھیں گے تو پیر ہموار اور ریشمی محسوس ہوں گے۔


شیونگ کریم کا متبادل

اگر تو شیونگ کریم ختم ہوگئی ہو اور گھر سے باہر نکلنے کا دل نہ کر رہا ہو تو صابن کو استعمال نہ کریں بلکہ شیمپو کو ترجیح دیں کیونکہ جلد میں نرمی لانے کے حوالے سے وہ زیادہ بہتر متبادل ہے۔
 

image

گندے ہاتھوں کو صاف کریں

صابن کے مقابلے میں کچھ شیمپو ضدی میل یا نہ ہٹنے والے نشانات کو ہاتھوں سے صاف کرنے میں جادوئی کمال دکھاتے ہیں۔ شیمپو واٹر پینٹ کے داغ مٹانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

پانی کے نل اور ٹب کو چمکائیں
مہمانوں کی آمد سے قبل ٹب اور نلکوں کو فوری طور پر جگمگانا چاہتے ہیں؟ تو شیمپو کا انتخاب کریں کیونکہ یہ زبردست کام کرتا ہے۔
 

image

نازک اشیاء کی صفائی

شیمپو نازک اشیاء کی صفائی کے لیے بھی بہترین ہے۔ ان پر اس کا ایک قطرہ گرائیں اور صاف کرلیں۔

کنگھوں اور برشز کی صفائی
چکنی جلد آپ کے کنگھوں اور برشز کو توقعات سے زیادہ تیزی سے بھردیتی ہے اور اگر آپ انہیں پرس یا جیب میں رکھتے ہیں تو ان میں مٹی اور گند بھی جمع ہوجاتا ہے۔ انہیں ایک بار پھر نیا بنانے کے لیے شیمپو کا استعمال کریں، پہلے تو اس میں پھنسے بالوں کو نکالیں اور پھر شیمپو کی کچھ مقدار کو اس پر رگڑیں۔ اس کے بعد کسی گلاس میں پانی بھر کر اس میں کچھ مقدار میں شیمپو ملائیں اور کنگھی یا برش کو کچھ منٹ کے لیے اس میں ڈال دیں اور پھر دھو کر صاف کرلیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Those free shampoo samples and hotel leftovers can really pile up! Here are 10 uses for shampoo to help you work through your surplus: Like Cross shaving cream off of your shopping list for good. A squirt of shampoo works just as well, and will never leave those nasty rust stains on your tub.