مختصر افسانہ......مائکروفکشن

عنوان...لمس

میں تمھیں پسند کرنے لگا ہوں اور تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں.
اُس نے اپنے پیار کا اظہار کچھ اِس رومانوی انداز میں کیا کہ وجود کے اندر کیفُ سُرور نے ڈیرے ڈالتے ہوئے اپنی تھرتھراہٹ سے پورے جسم کو لرزہ دیا
تمھارے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہوں
میں وعدہ کرتا ہوں تمھیں خوش رکھنے کی ہرممکن کوشش کرونگا...
وہ اپنی محبت کا یقین دلانے کےلیے لفظوں کو اعتبار کی لڑی میں پرو رہا تھا.اُس کی پرنم آنکھوں میں وادئ عشق کا دلفریب منظر صاف دکھائی دے رہا تھا...جبکہ میں اپنی وجدانی کیفیت میں گم اِس لڑی کو اپنے نازک بدن کا لمس چکھانے کےلیے بیتاب ہونے لگی تھی...اُس کی الفت بھری باتوں کے سحر میں ڈوب جانے کو دل کررہا تھا. دل کی بے قرار لہریں دھڑکنوں کی رفتار بڑھا رہی تھیں ....اِس سے پہلے کہ میں اعتبار کی اِس لڑی کو اپنے گلے کا ہار بناتی...یکدم اُس کے ایک جملے نے میرے پورے وجود کو جھنجوڑ دیا...
تمھیں کیا لگتا ہے تمھاری دوست کنول یہ سب سن کر میری چاہت کو اپنالے گی....!
علی راج
About the Author: علی راج Read More Articles by علی راج: 128 Articles with 106581 views کالم نگار/بلاگر.. View More