گوگل ہیڈ آفس کی ملازم 200 بکریاں٬ لیکن کیوں؟

یقیناً آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل میں دیگر ملازمین کے علاوہ 200 بکریاں بھی ملازم ہیں اور ان بکریوں کو ان کی خدمات کے عوض باقاعدہ طور پر تنخواہ بھی ادا کی جاتی ہے-
 

image


جی ہاں یہ 200 بکریاں امریکا میں قائم گوگل کے ہیڈکوارٹر میں ملازم ہیں اور یہ گزشتہ کئی سالوں سے گوگل کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں- تاہم ان ملازم بکریوں کے بارے میں بہت لوگ جانتے ہیں-

اس بات کا انکشاف خود گوگل بھی اپنے ایک آفیشل بلاگ میں کر چکا ہے-

درحقیقت یہ بکریاں گوگل کے ہیڈ آفس کے لان میں اگنے والی اضافی گھاس چرتی ہیں اور انہیں اس مقصد کے لیے ہفتے میں ایک بار لان میں چھوڑا جاتا ہے-
 

image


گوگل لان میں اگنے والی گھاس کی کٹائی کے لیے مشین صرف اس لیے استعمال نہیں کرتا تاکہ اس کے ملازمین مشین کے شور اور دھوئیں سے محفوظ رہ سکیں اور اسی وجہ سے مشین کی جگہ بکریوں کو ملازم رکھا گیا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

The latest hires by Google: goats to mow the lawn at their Mountain View headquarters. This isn’t as crazy as it first appears:Instead of using noisy mowers that run on gasoline and pollute the air, we've rented some goats from California Grazing to do the job for us (we're not "kidding"). A herde...