سن 9 ھ کے واقعات متفرقہ

سن 9 ھ کے واقعات متفرقہ:
1۔ اس سال پورے ملک میں ہر طرف امن و امان کی فضا پیدا ہوگئی اور زکوٰۃ کا حکم نازل ہوا اور زکوٰۃ کی وصولی کیلئے عاملین اور محصلوں کا تقرر ہوا۔ ( زرقانی ج3 100)

2۔ جو غیر مسلم قومیں اسلامی سلطنت کے زیر سایہ رہیں اس کیلئے جزیہ کا حکم نازل ہوا اور قرآن کی یہ آیت نازل اتری کہ۔
حتٰی یعطوا الجزیۃ عن ید وھم صاغرون ۔
وہ چھوٹے بن کر جزیہ ادا کریں ( توبہٌ)

3۔ سود کی حرمت نازل ہوئی اور اس کے ایک سال بعد 10 ھ میں " حجۃ الوداع " کے موقع پر اپنے خطبوں میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا خوب خوب اعلان فرمایا ۔ ( بخاری و مسلم باب تحریم الخمر )

4۔ حبشہ کا بادشاہ جن کا نام حضرت اصمحہ رضی اللہ عنہ تھا۔ جن کے زیر سایہ مسلمان مہاجرین نے چند سال حبشہ میں پناہ لی تھی۔ ان کی وفات ہوگئی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی اور ان کیلئے مغفرت کی دعا مانگی ۔

5۔ اسی سال منافقوں کا سردار عبداللہ بن ابی مر گیا اس کے بیٹے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی درخواست پر ان کی دلجوئی کے واسطے حضور علیہ الصلوٰۃ السلام نے اس منافق کیلئے اپنا پیرہن عطا فرمایا۔ اس اس کی لاش کو اپنے زانوئے اقدس پر رکھ کر اس کے کفن میں اپنا لعاب دہن ڈالا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بار بار منع کرنے کے باوجود چونکہ ابھی ممانعت نازل نہیں ہوئی تھی۔ اس لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی لیکن اس کے بعد ہی یہ آیت نازل ہوگئی کہ ۔۔۔

ولا تصل علٰی احد منھم مات ابدا ولا تقم علٰی قبرہ ط انھم کفروا باللہ ورسولہ وماتوا وھم فسقون ۔۔ (توبہ)

(اے رسول) ان ( منافوں ) میں سے جو مریں کبھی آپ ان پر نماز جنازہ نہ پڑھیں اور ان کی قبر کے پاس آپ کھڑے بھی نہ ہوں یقیناً اب لوگوں نے اللہ اور اسکے رسول کے ساتھ کفر کیا اور کفر کی حالت میں یہ لوگ مرے۔

اس آیت کے نزول کے بعد پھر کبھی آپ نے کسی منافق کی نماز جنازہ نہیں پڑھائی نہ اس کی قبر کے پاس کھڑے ہوئے ۔ ( بخاری ج1 ؃ 169 و ؃ 180 و زرقانی ج 3 ؃ 95 و ؃ 9)
Muhammad Owais Aslam
About the Author: Muhammad Owais Aslam Read More Articles by Muhammad Owais Aslam: 97 Articles with 672907 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.