دنیا کے چند عجیب و غریب ڈرون حادثات

یوں تو اصل ڈرون جدید دور کا جدید ہتھیار ہے جو ترقی یافتہ اقوام دوسرے ممالک کی جاسوسی کے استعمال کرتی ہیں- مگر ڈرون صرف سرکاری سطح پر ہی استعمال نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کی چند اقسام ایسی بھی ہی ہیں جو عام عوام کے زیراستعمال ہیں جیسے کہ کیمرہ ڈرون وغیرہ- اس مضمون کے ذریعے ہم آپ کو دنیا میں پیش آنے والے چند ایسے ہی عجیب و غریب ڈرون حادثات کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے دنیا کو حیران کر دیا-
 

ڈرون اور پانچویں منزل کا آفس:
رواں ماہ ایک آوارہ ڈرون ریس کار ڈرائیور David Perel کے آفس کی کھڑکی کے شیشے توڑتے ہوئے اندر گھس آیا- ڈیوڈ کا آفس ساؤتھ افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن میں موجود ایک عمارت کی پانچویں منزل پر واقع ہے- اس حادثے میں ڈیوڈ کے سر پر ہلکی نوعیت کی چوٹیں آئیں جبکہ آفس کا کچھ سامان بھی تباہ ہوگیا- درحقیقت یہ ڈرون دو نوجوان انتہائی آبادی والے علاقے میں اڑا رہے تھے اور بدقسمتی سے وہ ڈرون پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھے جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا-

image


ڈرون کا امپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے ٹکراؤ:
نیو جرسی کے ایک رہائشی نے امپائر اسٹیٹ نامی عمارت سے اپنی ڈرون ٹکرا دیا- Sean Nivin Riddle کو معروف ترین 40 منزلہ اس عمارت سے ڈرون ٹکرانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا-تاہم حکام کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ڈرون کس مقصد کے تحت اڑایا جارہا تھا- البتہ گرفتار ہونے والے شخص نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ یہ ڈرون فلم بنانے کے لیے استعمال کر رہا تھا کہ عمارت سے ٹکرا گیا- اگرچہ اس حادثے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا لیکن پھر بھی Riddle کو لاپروائی برتنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا-

image


ورلڈ چمپئین سکائیر اور ڈرون حادثہ:
خوش قسمتی سے ورلڈ چمپئین سکائیر Marcel Hirscher ایک ڈرون حادثے اس وقت بال بال بچ گئے جب وہ اٹلی میں ہونے والے slalom ریس کے مقابلے میں شریک تھا اور کیمرہ ڈرون آسمان سے گرتا ٹھیک ان کے قدموں میں گر کر تباہ ہوگیا- پروفیشنل ڈرون کیمروں کا وزن عام طور پر 15 کلوگرام تک ہوتا ہے- مقابلوں کا نشر کرنے والا یہ ڈرون کس خرابی کا شکار ہوکر زمین پر گرا اس بارے میں معلوم نہیں ہوسکا- تاہم Marcel کا کہنا ہے کہ “ آئندہ اگر ایسا حادثہ پیش نہ آئے تو ہی اچھا ہے کیونکہ یہ شدید زخمی بھی کرسکتا تھا“-

image


دورانِ کنسرٹ ڈرون حادثہ:
سال 2015 میں معروف سنگر Enrique Iglesias ایک کنسرٹ میں اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران ڈرون حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوگئے- Enrique کا یہ شو میکسیکو کے علاقے Tijuana میں منعقد کیا گیا جس میں 12 ہزار سے زائد افراد شریک تھے- پرفارمنس کے دوران سنگر کا ہاتھ فضا میں موجود ایک ڈرون کیمرے کے پنکھے سے جا ٹکرایا اور اس کے نتیجے میں ان کی انگلیاں زخمی ہوگئیں- اس حادثے کے بعد بھی اگلے 30 منٹ تک انہوں نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی- البتہ انہوں نے اپنی زخمی انگلیوں پر پٹی ضرور باندھی رکھی-

image


ڈرون نے بچے کی آنکھ تباہ کردی:
سال 2015 میں ایک 18 ماہ برطانوی بچہ اس وقت ایک ڈرون کا شکار ہو کر اپنی ایک آنکھ سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگیا جب اس کا قریبی رشتہ دار اڑنے والے ڈرون پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا- بے قابو ڈرون کے پنکھے Oscar Webb کی آنکھ میں جا گھسے جس سے اس بچے کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی- Worcestershire کے رہائشی اس بچے کو مصنوعی آنکھ لگائے جانے سے قبل اس کے متعدد آپریشن بھی کیے گئے-

image


لائیو شو کے دوران ڈرون تباہ:
فروری 2015 میں ٹیک جرنلسٹ Dave Mosher فوکس اینڈ فرینڈ سیگمنٹ میں ڈرون سے متعلق حفاظت کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے اور اس مقصد کے لیے اپنے ساتھ ایک DJI Phantom 2 کیمرہ ڈرون لے کر بھی آئے تھے- یہ ایسا ہی ڈرون تھا جیسا کہ کچھ عرصہ قبل وائٹ ہاؤس کے لان میں گر کر تباہ ہوا تھا- اچانک باتوں کے دوران ڈیو اس ڈرون پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھے جس کے نتیجے میں ڈرون لائیو شو میں ہی گر کر تباہ ہوگیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Drones are the weapons of modern era used by developed nations for spying purpose generally. Drones are not confined to government level use only. This article gives you insight about some horrifying unusual drone attack incidents that has stunned the world.