پاکستان میں سیاسی کیچڑ۔۔!!

پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں سر فہرست ہے جہاںپر سیاسی رہنما ، ملکی سربراہ اور سیاسی جماعتیں ملک و قوم کے بجائے اپنے مفادات، ذاتیات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہیں، جہاں کرپشن، بد عنوانی، لاقانونیت سر چڑ کردوڑتی نظر آتی ہیں ، جہاں تھانے سیاسی غلام اورقانون نافذ کرنے والے خود قانون شکن ہیں،جہاں ماں بہنوں ، بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں پاکستان وہ ملک ہے جہاں کے وزیر اعظم، وزرا اور صوبوں کے وزیر اعلیٰ اقتدارکےنشے میں دھت ہیںجو اقتدار کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھتے ہیں اور اقتدار سے لپٹے ہوئےہیں۔۔پاکستان کے وزیراعظم سے لیکر وزراکرپشن، لوٹ مار، بدعنوانی سے لبریز ہیں،یہاںاسمبلیوں کے ممبرز عقل و شعور سے خالی اورملک کی باگ دوڑ نا اہلوں کے سپرد ہے۔یہاںکا نوکر شاہی طبقہ وزرا کی لونڈیاں بنی ہوئی ہیںاوریہاں کے اعلیٰ سول افسر ان شفارش اور رشوت سے تعینات کیئے گئےہیں،یہاں کی عدالتیں ظلم و نا انصافی کا علمبردار ہوگئی ہیں،یہاں امرا عدالتوں سے بری جبکہ عام شہری سزا بھگتے ہیں۔۔۔ پاکستان وہ ملک ہے جہاں تعصب و عصبیت کے نعرے اور نفرتوں کے جال سیاسی جماعتوں اور سیاسی لیڈروں نےبچھائے ہیں۔۔۔یہاں لوٹ مار، ڈکیتیاں،ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان سر عام رہی ہیں، یہاں عبادت گاہیں غیر محفوظ ہیں،یہاں کی حالت اسی ہے کہ اشرفیہ دولت کی انتہا کو پہنچ گیاہےاور یہاں غریب غریب تر ہوا،اشرفیہ نے مصنوعی قلت پیدا کردی مہنگائی آسمان تک پہنچادی اور حکومت مسلسل خاموش،نہ حکومتی رٹ ہے اور نہ لوٹ مار پر گرفت۔۔۔یہاںغربت بے روز گاری کے سبب خود کشی کا لیول بڑھ گیااوریہاں کے تعلیم گاہیں کمرشل ہوچکی ہیں جبکہ ہنر ناپید بھی ہوگیا۔۔ یہاں کےنوجوان کتاب و قلم کے بجائے اسلحہ اور نشے کا عادت بن چکے ہیں، یہاں پربیمار علاج گاہوں سے محروم ہے جبکہ اسپتالوں کی مد میں اربوں رقم ہڑپ کی جاتی ہے، یہاں عام عوام ٹیکس در ٹیکس میں دبی ہو ئی ہے جبکہ حکمراں ملک کو قرض در قرض کے بوجھ میں دباتے چکے آ رہےہیں۔۔ پاکستان وہ ملک ہے جہاں کی اسمبلیاں شیطان کی درسگاہیں بن چکی ہیں، جہاں پرایوان میں بیٹھے ہوئے ممبران جھوٹ، مکار، عیاری، منافقت،بے شرمی،بے حیائی، بے غیرتی کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں جن کے دماغ میں صرف اور صرف اپنی سیاسی جماعت، اپنے سیاسی عہدیداران اور کارکنان کے فوائد کے تحت پلان تیار کیئے جاتے ہیں جنہیں اپنی ذات سب سے زیادہ عزیز ہے، جو اپنے تحفظ کیلئے پولیس اور دیگر اداروں کو اپنے گھروں، دفتروں کا چوکیدار بنابیٹھتے ہیں اور یہ لوگ دین سے کوسوں دور ہیںانہیں نہ ملک سے حقیقی محبت ہے اور نہ عوام سے لگاؤ۔۔!!پاکستان دنیامیں واحد ملک ہے جو اسلامی جمہوریہ ہونے کیساتھ کیساتھ واحد ایٹمی طاقت بھی ہے،پاکستان کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہر نعمت سے مالا مال کیا ہواہے، پاکستان وہ ملک ہے جہاں کی افواج غیور ہونے کیساتھ کیساتھ نڈر، بہادر، جفاکش اور محب وطن ہے۔۔۔۔!! لیکن افسوس در افسوس پاکستان آج تک اس وجہ سے ترقی نہیں کرسکا کہ یہاں سیاست نہیں بلکہ سیاسی کیچڑ کا کلچر پایا جاتا ہے ، جہاں سیاسی قابلیت نہیں خاندانی اثر و رسوخ پر اہمیت دی جاتی ہے ، پاکستان میں اکثر سیاسی جماعتوں کے اندر کرپشن، بد عنوانی،عسکری ونگ اس قدر پیوست ہے کہ اس کی صفائی ناگزیر ہے ۔!! یہ صرف ذہنی کیچڑ میں لت پت ہیں بلکہ ان کے عزائم بھی منفی طور پر سامنے آگئےہیں ، چند ایک سیاسی جماعتوں کے علاوہ بیشتر سیاسی جماعتیں دشمنان پاکستان کا آلہ کارثابت ہوئی ہیں اور مزید کی تفتیش کی جارہی ہے۔۔۔۔ پاکستان کا المیہ رہا ہے کہ جب جب سیاسی جماعتوں، سیاسی رہنماؤں کے بد اعمال سامنے لائے گئے تو یہی سیاسی گروہ خود کو سیاسی مظلوم بن کر سامنے آجاتے ہیں اور پھر ہر بار کی طرح عوام کو دھوکے پر دھوکے دینے کی نئی سازشیں بنتے ہیں۔۔!! حالیہ دنوں میں پاکستان میں ایسی زبردست تبدیلی کا اشارہ نظر آیا جس کو نہ صرف عوام نے سراہا بلکہ میڈیانے ان عوامل کی مکمل ساتھ دیا۔۔!!میں اپنے موضوع کی جانب آنے سے پہلے یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ کرپشن، دہشتگردی، لوٹ مار، ٹارگٹ کلنگ، انتشار، مہنگائی، عصبیت،نا انصافی، ظلم و بربریت کا سارا کا سارا سامان پاکستانی سیاسی جماعتوں ، سیاسی لیڈران کا پیش خیمہ رہی ہیں، دہشت گردی کے سہولت کار، غیر ملکی ایجنڈوں کی مالی و دیگر سہولتیں بھی انہیں کی جانب سے ملتی رہی ہے تمام تر تحقیق کے بعد پاکستانی فورسس نے نہ صرف دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیا بلکہ کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف بھی عندیہ دیدیا۔کیچڑ کا نام آتے ہی ہمارے ذہنوں میں گندگی اور جراثیم آتے ہیں ،زمینی کیچڑ کو ہم پانی سے دھو لیتے ہیں لیکن جو سیاسی کیچڑ ہو اس کو دھونے کیلئے ملک گیر آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے جس مین نہ صرف سیاسی جماعتیں شامل ہوتی ہیں بلکہ ادارے بھی ،ادارے اس لیئے کیونکہ پاکستان بھر میں ادارے سیاسی رہنماؤں کے تابع عرصہ دراز سے رہے ہیں ۔۔!! طویل عرصے سے مسلسل ناپید سیاست نے اداروں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا، میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں، امتحانات میں بھاری رقم کے عیوض نقل پھر بورڈ میں بھی اضافی نمبروں کیلئے مزید بھاری رشوت کا بازار۔۔ عدالتوں میں کیسس کے حساب سے رقم طے کی جاتی رہی ہیں اور بڑے سے بڑے جرم کے باوجود آزادی مل جاتی ہے۔۔۔پاکستان میں دس فیصد مالدار لوگ اسی فیصد عوام پر ظالمانہ حکمرانی کرتے ہیں ان دس فیصد شخصیات بادشاہی زندگی گزار رہے ہیں نہ ان قانون نافذ ہوتا ہے اور نہ انہیں کسی جرم میں سزا، ان وجوہات کی بنیاد بھی سیاسی کیچڑ ہے جو ہر کارکنان میں بسی ہوئی ہیں۔۔۔۔ پاکستان کی بقا و سلامتی اسی میں ہے کہ کلی طور پر نہیں بلکہ جزوی طور پر بھی بلا تفریق احتسابی عمل لایا جائے، نیب ، عدالتیں، تھانےاور تحقیق اداروں کو مکمل آزاد خودمختیار بنایا جائے تاکہ سزا و جزا کا عمل شفاف بن سکے۔ ۔۔ یہ درست ہے کہ گندگی اور کیچڑ اس وقت پاکستان کے ہر ادارے میں پھیل چکی ہے لیکن اس کی اصل اسباب اور جڑ بھی سیاسی جماعتیں اور سیاسی رہنما ہیں ، جب تک جڑیں صاف نہیں کی جائیں گی تب تک پاکستان روشن، شفاف اور ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکے گا ، اب وقت دور نہیں کہ کیچڑ کا صفایا ہو ، پاک آرمی کے چیف راحیل شریف اور ان کے رفقا جنرلز نے عہد کرلیا ہے کہ پاکستان کے اندر پہپنے والے تمام غدار رناصر کا خاتمہ ممکن بنایا جائیگا اور ان کو سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت ، فوری اقدامات کیئے جائیں گے بہت جلد پی پی پی، پی ایم ایل این، اے این پی، ایم کیو ایم، جے آئی، پی ایس ٹی، جے یو پی اور لسانی جماعتوں کے اصل چہرے عیاں ہونگے!! عوام ان کیچڑ سے لدے سیاسی چہروں کو جس طرح نوچ ڈالیں گے وقت ایک تاریخی عمل ہوگا اب گندے انڈے بھاگ نہیں سکیں گے اور جو بھاگے ہوئے ہیں انہیں گھسیٹ کر لایا جائیگا اس عمل میں عوام کا مکمل ساتھ ہوگا۔۔۔۔۔!! اللہ پاکستان کا حامی و ناظر رہے آمین۔۔۔۔ پاکستان زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد
جاوید صدیقی
About the Author: جاوید صدیقی Read More Articles by جاوید صدیقی: 310 Articles with 244715 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.