ساحلوں سے دریافت ہونے والی پراسرار مخلوقات

ہمیں سمندر کے ساحل پر متعدد عجیب اشیاﺀ پڑی دکھائی دیتی ہیں لیکن ان کے مشکوک نہ ہونے کی وجہ سے ہم ان اشیاﺀ کی طرف زیادہ دھیان نہیں دیتے٬ بس ایک نظر دیکھتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں- لیکن دنیا بھر کے ساحلوں سے ایسی پراسرار سمندری مخلوق بھی دریافت ہوئی ہیں جن کی حقیقت کے بارے میں آج بھی کوئی نہیں جانتا-
 

The St. Augustine Monster
یہ عجیب و غریب شکل کی حامل مخلوق 1896 میں فلوریڈا کے علاقے St. Augustine کے نزدیکی ساحل پر مردہ دیکھی گئی- یہ 18 فٹ لمبی تھی جبکہ اس کا وزن 5 ٹن تھا- محققین نے اس وقت ایک طویل بحث کے بعد یہ نتیجہ اخد کیا یہ مخلوق دیوقامت سکویڈ ہے تاہم 1990 میں ہونے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں بتایا گیا یہ کسی مردہ وہیل کی لاش ہے-

image


Trunko
یہ دیوقامت بلوب (blob) نما مخلوق 1924 جنوبی افریقہ کے علاقے مارگیٹ کے ساحل پر بہتی ہوئی آگئی- اس مخلوق کے باقیات 10 روز تک اس ساحل پر پڑے رہے لیکن اسے دیکھنے کے لیے یہاں ایک سائنسدان بھی نہ آیا-

image


The New Zealand Globster
یہ عجیب و غریب شے نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے کے ساحل سے دریافت ہوئی- اس وقت یونیورسٹی آف آکلینڈ کے زولوجی ڈپارٹمنٹ کے چئرمین J. E. Morton کا کہنا تھا کہ “ یہ مخلق کسی بھی جانور سے مشابہت نہیں رکھتی“-

image


The Bermuda Blob
اس عجیب و غریب چیز کو یہ نام اس لیے دیا گیا ہے برمودا کے ساحل سے دو Blob نما جانور دریافت ہوئے تھے ایک 1988 میں اور دوسرا 1997 میں- یہ عجیب و غریب سمندری مخلوق ممکنہ حد تک مردہ وہیل بھی ہوسکتی ہے-

image


The Four Mile Globster
اس جانور کے نام میں موجود چار میل کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ یہ جانور 4 میل طویل تھا بلکہ یہ اس لیے رکھا گیا ہے کہ یہ جانور تسمانیہ کے Four Mile نامی ساحل سے 1997 میں دریافت ہوا تھا- اس کی لمبائی 15 فٹ تھی جبکہ اس کا وزن تقریباً 4 ٹن تھا-

image


The Chilean Blob
یہ خوفناک بلوب اس وقت بھی سمندر کے ساحل سے دریافت ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا بلوب ہونے کے اعزاز رکھتا ہے- یہ جانور چلی کے Los Muermos نامی ساحل سے دریافت ہوا- اس کا وزن 14 ٹن جبکہ لمبائی 39 فٹ تھی- کسی خلاق کی مانند دکھائی دینے والے اس جانور کے بارے میں 2004 میں تصدیق کی گئی یہ ایک وہیل تھی-

image


The Montauk Monster
یہ عجیب و غریب اور خوفناک جانور 2008 میں نیویارک کے موناٹوک نامی علاقے کے ساحل سے دریافت ہوا تھا اور اسے جلد ہی اس مقام سے غائب کردیا گیا تھا- لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اس سے متعلق زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں- اس جانور سے متعلق صرف افواہیں ہی افواہیں ہیں لیکن حقیقت کیا ہے وہ کوئی نہیں جانتا-

image

The Monster of Sakhalin
یہ عجیب مخلوق روس کے جزیرے Sakhalin سے 2006 میں دریافت ہوئی اور اسے آرمی نے دریافت کیا تھا اور اسے فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا- اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ جزیرہ متنازعہ ہے اور اس کی ملکیت کے حوالے سے روس اور جاپان کے درمیان تنازعہ ہے- اسی وجہ سے اس کہانی کو دبا دیا گیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There are a lot weird things lurking in the ocean, possibly waiting to destroy any unsuspecting humans foolish enough to get in their way. Some of the most mysterious unexplained mysteries of the ocean are weird "blobs" or "globs" that seem to continually wash up on beaches around the world.