7 منفرد افراد جو ہر دفتر میں پائے جاتے ہیں

عموماً ہر ملازمت پیشہ شخص اپنے دن کا بیشتر حصہ دفتر میں گزارتا ہے- گھر والوں اور رشتے داروں سے دور دفاتر ہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں کچھ عرضہ کام کرنے کے بعد آپے خاصے مانوس ہوجاتے ہیں- ہر دفتر میں کچھ مخصوص خصوصیات کے حامل ملازمین ضرور پائے جاتے ہیں جو سب سے الگ نظر آتے ہیں- ایسے لوگ پورے دفتر کی توجہ کا محور بن جاتے ہیں-

آئیے ہم آپ کو ایسے 7 منفرد افراد سے متعارف کرواتے ہیں جو اپنی مخصوص خصوصیات کی بدولت اس آرٹیکل کی زینت بنے ہیں:
 

image

فیشن کا دلدادہ:
ہر آفس میں کوئی نہ کوئی ایک فرد ایسا ضرور ہوتا ہے کہ جو نت نئے فیشن کرنے کا شوقین ہوتا ہے- اور اسے لوگوں کی پرواہ نہیں ہوتی کہ لوگ اس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں- لیکن وہ اپنے اچھوتے فیشن کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز ضرور بنا ہوا ہوتا ہے چاہے وہ فیشن اچھا ہو یا پھر برا-

نت نئے آئیڈیاز دینے والا:
ایسا فرد دوسروں سے آگے نکنے کے لیے ہر وقت انوکھے آئیڈیاز کی تلاش میں رہتا ہے تاکہ وہ انہیں اپنے افسران اور دیگر کولیگز کے سامنے پیش کرسکے اور انہیں متاثر کرسکے-
 

image


اپنا کام وقت پر کرنے والا:
ہر دفتر میں کچھ افراد ایسے ضرور ہوتے ہیں جو ہر کام وقت پر سرانجام دینے کے عادی ہوتے ہیں- یہاں تک کہ یہ لوگ دفتر میں آتے بھی وقت پر ہے اور جاتے بھی وقت پر ہی ہے٬ یعنی دونوں معاملات میں تاخیر پسند نہیں کرتے-

فون پر مصروف رہنے والا:
ہر دفتر میں کوئی نہ کوئی ایک فرد ضرور ایسا ہوتا ہے جو آپ کو ہر وقت فون پر کسی نہ کسی سے بات کرتا دکھائی دیتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی نظر میں آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ جیسے یہ فرد “ خود کلامی “ کر رہا ہے لیکن غور کرنے پر معلوم چلے گا کہ صاحب فون پر مصروف ہیں-
 

image

مسلسل بھوکا:
ایسے فرد کی ٹیبل پر آپ کو ہمیشہ کھانے پینے کی کوئی نہ کوئی چیز ضرور رکھی دکھائی دے گی جبکہ اس کا منہ بھی ہر وقت چلتا ہی دکھائی دے گا- ایسے شخص کو آپ “ مسلسل بھوکا “ قرار دے سکتے ہیں-

دفتر میں موبائل چارج کرنے والے:
یہ لوگ اپنا موبائل گھر پر چارج نہیں کرتے بلکہ پورے دفتر میں ایک دوسرے سے چارجر مانگتے دکھائی دیتے- ان کا روز کا یہی کام ہوتا ہے کہ اپنا موبائل دفتر ہی میں چارج کرتے ہیں-
 

image

فائلوں کا ڈھیر:
دفتر میں موجود چند افراد ایسے ضرور ہوتے ہیں جن کی ٹیبل پر ہر وقت فائلوں کا ڈھیر لگا رہتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے پورے دفتر کا کام یہی لوگ کرتے ہیں- لیکن حقیقت یہ ہوتی ہے کہ یہ کام کریں یا نہ کریں فائلیں ضرور ان کی ٹیبل پر رہتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

You’ll come across many different types of employees in your office. All types are required to make the world run smoothly (and sometimes, a bit unpredictably). Every office is different, but there seems to be a careful balance: In almost every office across the worl you can identify a few people that roughly fit the types we’ll describe below.