چمڑے کا متبادل٬ انناس کے پتوں سے تیار کردہ خوبصورت اشیاﺀ

ماہرین نے چمڑے کا ایک ایسا متبادل تیار کرلیا ہے جو جلد ہی فیشن انڈسٹری میں تہلکہ مچا سکتا ہے- ماہرین کا تیار کردہ نیا میٹریل Piñatex نہ صرف بالکل چمڑے کی مانند دکھائی دیتا ہے بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہے-
 

image

ڈاکٹر کارمن ہجوسہ نے یہ میٹریل انناس کے پتوں کی مدد سے تیار کیا ہے اور اس سے تیار کردہ اشیاﺀ بالکل چمڑے سے بنائی گئی اشیاﺀ کی مانند دکھائی دیتی ہیں-

ڈاکٹر کارمن 1990 سے فلپائن کے پروڈکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر کے ساتھ منسلک ہیں اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے اس میٹریل پر تحقیق کر رہی ہیں-
 

image


اس میٹریل سے تیار کردہ اشیاﺀ لندن میں رائل کالج آف آرٹ میں پیش کی گئی ہیں- اس موقع پر اس انقلابی میٹریل سے تخلیق کی جانے والی متعدد اشیاﺀ پیش کی گئی-

یہ منفرد چمڑا انناس کے پتوں میں موجود فائبر سے تیار کیا جاتا ہے اور یہ فائبر انناس کو کھیتوں سے کاٹے جانے سے قبل کیا جاتا ہے- اس کے بعد فائبر کو ایک صنعتی عمل سے گزارا جاتا ہے اور تب یہ چمڑا وجود میں آتا ہے-
 

image

اس چمڑے کو درمیانے درجے کی موٹائی فراہم کرنے کے لیے 480 انناس کے پتے درکار ہوتے ہیں-

تاہم ابھی اس میٹریل پر مزید تحقیق جاری ہے اور اسے مکمل ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے- لیکن اگر یہ میٹریل مارکیٹ میں قدم رکھ دیتا ہے تو یقیناً یہ فیشن انڈسٹری میں ایک انقلاب برپا کردے گا-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Animal leather alternatives like Polyurethane and PVC leather may have solved the fashion industry’s animal cruelty problem, but they are not the most environmentally friendly solutions. Piñatex – a new leather-like material made from pineapple leaves – on the other hand, may just be the all-around eco-leather we’ve all been waiting for.