دنیا کے دلچسپ مقامات اور چند منفرد تجربات

دنیا کے مختلف حصوں میں متعدد ایسے دلچسپ مقامات موجود ہیں جہاں کی سیر سیاحت کے شوقین افراد کے لیے کسی جنون کی سی کیفیت رکھتی ہے- ان مقامات پر سیاحوں کا واسطہ منفرد تجربات سے پڑتا ہے جو ان کے لیے ایک خوشگوار یادگار بن جاتے ہیں- انہی میں کچھ ایسے مقامات بھی ہیں جو ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے کسی جنت سے کم نہیں-
 

image
یہ دنیا کا سب سے بڑا سوئمنگ پول ہے جو چلی میں واقع ہے- اس پول میں تیراکی کرنا یقیناُ ایک منفرد تجربے کا باعث بن سکتا ہے-
 
image
مالدیپ کے سمندر میں تعمیر کردہ اس بنگلے میں وقت گزارنا سیاحوں کے لیے خوشگوار یادگار بن جاتا ہے جسے وہ کبھی بھی فراموش نہیں کرپاتے-
 
image
یہ خوبصورت مقام فن لینڈ میں واقع ہے اور یہ اگلو ہوٹل کے کمرے ہیں جن میں رات گزارتے ہوئے آپ آسمان اور نادرن لائٹس کا دلکش نظارہ بھی کرسکتے ہیں- اس کے علاوہ آپ کے چاروں طرف برف ہی برف ہوتی ہے-
 
image
اگر آپ بنگی جمپنگ کے شوقین ہیں تو نیوزی لینڈ جائیے- تاہم یہ کھیل صرف مضبوط اعصاب اور دل والوں کے لیے ہے-
 
image
یہ ناروے کی ٹرولٹنگ نامی چٹان ہے جس کے کنارے پر بیٹھ کر انسان موت کے انتہائی قریب پہنچ جاتا ہے کیونکہ آپ کی چھوٹی سی غلطی آپ کی جان لے سکتی ہے-
 
image
شکاگو میں تعمیر بلند و بالا ولیز ٹاور کی شیشے سے بنی بالکونی میں کھڑے ہو کر نہ صرف شہر بھر کا دلچسپ نظارہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے شیشے کے فرش سے نیچے کی جانب دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ ہوا میں معلق ہوں-
 
image
ترکی کے سیاحتی مقام پر ہوا میں اڑتے ان گرم غباروں کی سواری سیاحوں کے لیے ایک منفرد تجربہ ثابت ہوتی ہے-
 
image
ایکواڈور میں موجود اس جھولے پر جھولنا کمزور دل والوں کے بس کی بات نہیں کیونکہ یہ جھولا ایک گہری کھائی کے اوپر نصب ہے اور اسے دنیا کے آخری کنارے پر لگا جھولا بھی کہا جاتا ہے-
 
image
یہ دیوقامت مجسمے مکمل طور پر پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار کردہ ہیں اور برازیل کے شہر Rio de Janeiro میں نصب ہیں-
 
image
درخت کی جڑوں سے بنا یہ پُل انڈونیشیا میں ہے جو عوام کو دریا پار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے-
 
image
پہلی نظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کشتی ہوا میں معلق ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کشتی کا عکس شفاف پانی میں دیکھا جاسکتا ہے- یہ یونان کی melissani جھیل ہے جسے دنیا کا شفاف ترین پانی قرار دیا جاتا ہے-
 
image
موت کا راستہ٬ یہ چین کا ایک خطرناک ترین راستہ ہے جو کہ پہاڑوں کے ساتھ تختے منسلک کر کے بنایا گیا ہے- یہ تختے زمین سے 2130 میٹر کی بلندی پر بنے ہوئے ہیں-
 
image
ہوائی جہاز سے ماؤنٹ ایورسٹ کا نظارہ کچھ ایسا دکھائی دیتا ہے٬ یقیناً یہ ایک دلفریب منظر ہے-
 
image
 Scuba Diving and Snorkeling جیسی سرگرمیوں کے حوالے سے چرنا نامی جزیرے کو بے انتہا مقبولیت حاصل ہے اور یہ جزیرہ پاکستان کے شہر کراچی میں حب دریا کے قریب واقع ہے- اس جزیرے کا خوبصورت نیلا پانی سکوبا ڈائیونگ اور اسنورکلنگ کے لیے مثالی قرار دیا جاتا ہے- اس کے علاوہ یہاں دیگر تفریحی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جن میں قابلِ ذکر Cliff diving اور cave hunting شامل ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Explore amazing destinations of exceptional natural beauty, dotted with iconic landmarks. Capture memories of the picture perfect locations as you journey through them...