وزن کم کرنے کا انوکھا طریقہ٬ کامیاب یا ناکام؟

آپ اپنے اکثر وزن کم کرنے کے لیے لوگوں کو اپنی خوراک میں تبدیلی٬ مختلف اقسام کی دوائیوں کا استعمال یا پھر ورزش کرتے دیکھا ہوگا- لیکن موٹاپا کم کرنے کے لیے کی جانے والی ایک چینی باشندے کی عجیب و غریب ورزش نے اس بین الاقوامی خبروں کی زینت بنا دیا-
 

image

جی ہاں 54 سالہ Cong Yan کا دعویٰ ہے کہ وہ وزن کم کرنے کے لیے روزانہ 40 کلو گرام کا پتھر سر پر رکھ چہل قدمی کرتا ہے اور اس نے اس انوکھے طریقے کی مدد سے گزشتہ 3 سالوں کے دوران 30 کلوگرام وزن کم کرلیا ہے-

کانگ کو روزانہ چین کے علاقے Jilin کے ایک مقامی پارک میں یہ غیر معمولی ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ اتنا بھاری پتھر سر پر رکھے ایک سے دوسری جانب چہل قدمی کر رہا ہوتا ہے-
 

image


کانگ نے اس ورزش کا آغاز 3 سال قبل اس وقت کیا جب اسے محسوس ہوا کہ اس کا وزن بڑھ رہا ہے اور اسے اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے- اس وقت 1.63 میٹر لمبائی کے حامل کانگ کا وزن 115 کلوگرام تھا-

کانگ کا کہنا ہے کہ “ میں وزن میں کمی کے لیے کسی قسم کی کوئی دوائی نہیں لینا چاہتا تھا اسی لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنا وزن ورزش کے ذریعے کم کروں گا وہ بھی منفرد انداز میں “-
 

image

“ ابتدا میں میں نے سر پر 15 کلو گرام کا پتھر رکھا اور آہستہ آہستہ پتھر کا وزن اور چہل قدمی کا دورانیہ بڑھاتا رہا- آج میں 40 کلو گرام کا پتھر سر پر رکھ کر روزانہ 3 کلومیٹر چلتا ہوں“-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

A 54-year-old man from Jilin, China, is making international headlines for his bizarre exercise routine. Cong Yan claims daily walks with a 40-kilogram rock balancing on his head have helped him lose 30 kilograms in the last three years.