کمپیوٹرائز شناختی کارڈ اور فیملی ممبرز کی تصدیق کیسے ہو؟

نادرا نے باضابطہ طور پر شناختی کارڈ اور خاندان کے اراکین کی توثیق کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا ہے- اس سروس کے ذریعے کمپوٹرائزڈ شناختی رکھنے والا کوئی بھی فرد اپنے فیملی ممبرز کی فہرست ( family tree ) چیک کر سکتا ہے-
 

image

اگر اس فہرست میں کسی غیر متعلقہ شخص کو پائے تو نادرا حکام کو مطلع کرسکتا ہے جس پر سخت کاروائی کی جائے گی-

کمپیوٹرائز شناختی کارڈ اور فیملی ممبرز کی تصدیق کیسے ہو:
کمپیوٹرائز شناختی کارڈ اور فیملی ممبرز کی تصدیق کے لیے 8008 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیجیے جس کے جواب میں ادارے کی جانب سے آپ کو آپ کی فیملی کے تمام رجسٹر اراکین کی فہرست موصول ہوگی-

اگر آپ اس فہرست سے متفق ہیں تو میسج کے جواب میں 2 لکھ کر بھیجیں لیکن آگر آپ کو اس فہرست میں کوئی غیر متعلقہ شخص شامل دکھائی دیتا ہے اور آپ جواب میں 1 لکھ کر نادرا حکام کو مطلع کریں گے-
 

image


آپ چاہے گھر کے سربراہ ہیں یا نہیں دونوں صورتوں میں آپ اس سروس کا استعمال کرسکتے ہیں اور جواب میں آپ کو گھر کے اراکین کے ناموں کی فہرست موصول ہوگی-

YOU MAY ALSO LIKE:

NADRA has formally launched the SMS service for family members verification. This service allows any registered CNIC holder to check who else is registered under the same family tree.