دنیا کی تیز رفتار “ الیکٹرک “ گاڑیاں٬ رفتار ہوش اڑا دے

گاڑی کی صنعت بھی بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس میں مسلسل جدت آرہی ہے- گزشتہ کئی سالوں سے ہم یہی سمجھتے تھے کہ گاڑیاں صرف پیٹرول یا پھر گیس کی مدد سے ہی چلائی جاسکتی ہیں- لیکن جدید انجنئیرنگ نے تیز رفتار الیکٹرک کاریں متعارف کروا کر دنیا کو حیران کردیا ہے- الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑنے کے لیے صرف بجلی کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ انہیں گاڑیوں میں نصب مخصوص بیٹری اور طاقتور موٹر کی مدد سے حاصل ہوتی ہے- الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں بھی انتہائی تیز رفتار گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں جن کی رفتار سنتے ہی انسان کی ہوش اڑ جاتے ہیں-
 

Chevy Volt
دنیا کی تیز رفتار الیکٹرک گاڑیوں کی اس فہرست میں یہ گاڑی دسویں نمبر پر ہے- یہ کار 8.8 سیکنڈ کی مختصر مدت میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتی ہے- اس الیکٹرک کا کی قیمت 33 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے- اس کا سال 2016 کا ماڈل 8.4 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image


Tesla Roadster
اس الیکٹرک کار میں چھوٹی مگر انتہائی طاقتور موٹر نصب ہے- اس کار میں موجود موٹر کا سائز ایک تربور جتنا ہے لیکن یہ گاڑی اپنے 14 ہزار آر پی ایم والے انجن کی مدد سے 125 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس الیکٹرک کا کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے- یہ دنیا کی نویں تیز رفتار الیکٹر کار ہے-

image


Detroit Electric SP:01
دنیا کی آٹھویں تیز رفتار الیکٹرک کار 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- یہ کار صرف 3.9 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتی ہے- یہ ایک خالص الیکٹرک اسپورٹس کار ہے- اس میں 210 کلوواٹ کی موٹر نصب ہے- اس گاڑی کی بیٹری بھی گاڑی کے مکمل وزن کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہے-

image


Renovo Coupe
فہرست میں ساتوں نمبر پر موجود اس تیز رفتار الیکٹرک کار کی قیمت 5 لاکھ 29 ہزار ڈالر ہے- اور اس بلند قیمت میں اس گاڑی کے خوبصورت ڈیزائن کا بھی عمل دخل ہے- یہ گاڑی 3.4 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار کو چھونے لگتی ہے- اس کار کو چلانے کی کسی قسم کی گیس کی ضرورت نہیں ہوتی- تاہم اس کا ڈیزائن ہر کسی کے لیے آرام دہ نہیں ہے-

image


Plasma Boy Racing White Zombie
باوجود اس کہ یہ ایک پرانے ڈیزائن کی گاڑی ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک بہترین الیکٹرک کار ہے- اصل میں یہ 1972 کی ڈاٹسن ہے جسے جدید بنایا گیا ہے- اس الیکٹرک گاڑی میں وہ طاقتور بیٹریاں نصب کی گئی ہیں جو عام طور پر نیوی کے لیے تخلیق کی جاتی ہیں- لیکن یہ ایک مہنگا پروجیکٹ ہے کیونکہ اس میں نصب بیٹریوں کی قیمت ہی صرف 1 لاکھ ڈالر ہے- اپنی بہترین رفتار کی وجہ یہ گاڑی اس فہرست میں 6ویں نمبر پر ہے-

image


Blood Shed Zombie 222
دنیا کی تیز رفتار الیکٹرک گاڑیوں کی اس فہرست میں 5ویں نمبر پر Mustang کا 1968 کا ماڈل ہے جسے الیکٹرک کار میں تبدیل کیا گیا ہے- یہ گاڑی 174 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس گاڑی میں 800 ہارس پاور کا انجن نصب ہے- قدیم نظر آنے والی یہ الیکٹرک گاڑی حیران کن طور پر صرف 2.4 سیکنڈ کے مختصر سے وقت میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار کو چھونے لگتی ہے-

image


Rimac Concept One
فہرست میں نویں نمبر پر موجود یہ گاڑی نہ صرف دنیا کی سب سے تیز رفتار الیکٹرک کاروں میں شمار کی جاتی ہے بلکہ انتہائی مہنگی بھی ہے- اس الیکٹرک کار کی قیمت 9 لاکھ 80 ہزار ڈالر ہے- یہ گاڑی صرف 2.8 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے لگ جاتی ہے- اس گاڑی میں 1088 ہارس پاور کا انجن نصب ہے- اس میں موجود بیٹری کو ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد 500 کلومیٹر تک چلایا جاسکتا ہے-

image

Tesla Model S 90D
یہ ایک طاقتور الیکٹرک کار ہے جو 160 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- یہ گاڑی صرف 2.8 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتی تھی- تاہم کچھ بہتری کے بعد یہ گاڑی سال 2016 کے جنیوا موٹر شو میں بھی پیش کی گئی ہے- اور اب یہ 2.6 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتی ہے- یہ الیکٹرک گاڑی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے-

image

Lola Drayson Racing B12/69
850 ہارس پاور کے انجن اور صرف 3 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچنے کی صلاحیت کی وجہ سے اسے دنیا کی بہترین الیکٹرک کار میں شمار کیا جاتا ہے- یہ گاڑی 198 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس گاڑی میں 2 ہزار کلو واٹ کی موٹر اور لیتھیم آئیون فاسفیٹ بیٹری نصب ہے-

image

Chevrolet Corvette
یہ دنیا کی سب سے تیز رفتار الیکٹرک کار ہے جو 186.8 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- یہ گاڑی صرف 3 سیکنڈ میں ہی 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار کو چھونے لگتی ہے- اس گاڑی میں 700 ہارس پاور کا انجن نصب ہے- اس گاڑی کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار ڈالر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

With the technology that the automotive industry has today, it is not surprising to see cars out performing records on an annual basis. Over the years, we were made to believe that petrol is the best option to run cars. However, modern engineering has been able to change this notion by introducing the fastest electric cars.