چینی باشندوں نے اپنے آئی فون توڑ دیے

ہیگ میں عالمی عدالت کی جانب سے چین کے خلاف دیے جانے والے فیصلے کے بعد چینی باشندوں نے اپنی حکومت کی حمایت میں امریکی برانڈز کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے- عالمی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چین کے جنوبی چین سمندری حدود کے دعوے کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور وہ اس مقام سے وسائل دریافت کر کے فلپائن کی خودمختاری کی خلاف ورزی کررہا ہے-
 

image

اس فیصلے کے فوراً بعد چینی باشندوں نے اپنے آئی فون توڑنا شروع کردیے ہیں اور اس عمل کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کردی ہیں-

اب یقیناً یہ سوال اٹھتا ہے کہ فلپائن اور چین کے درمیان میں موجود سمندری حدود کے اس تنازعہ میں آخر ایپل کمپنی اور امریکہ کا کیا قصور ہے جو انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے؟

درحقیقت امریکہ کو فلپائن کے ایک مضبوط اتحادی کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اسی تناظر میں چینی باشندے اپنا غصہ امریکی مصنوعات پر نکال رہے ہیں-
 

image


چینی باشندوں نے ان مصنوعات کا بائیکاٹ اس وقت شروع کیا جب چند محب وطن چینیوں نے چینی باشندوں کو یہ کہہ کر اشتعال دلوایا کہ وہ ان تمام ممالک کی اشیاﺀ کا بائیکاٹ کریں جو فلپائن کو سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ وہ ان اشیاﺀ سے حاصل کردہ آمدن اپنی افواج پر خرچ کرتے ہیں-

چینی سوشل میڈیا پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ “ آج سے بائیکاٹ کرنا شروع کریں اور جنوبی کوریا٬ جاپان٬ امریکہ اور فلپائن کی مصنوعات نہ خریدیں- ہم فرنٹ لائن پر لڑائی نہیں کررہے لیکن ہم پاگل بھی نہیں ہیں کہ اپنے دشمنوں کو گولیاں فراہم کریں“-

YOU MAY ALSO LIKE:

After the International Court in Hague ruled that China has no historical claims to the the South China Sea and is breaching the sovereignty of the Philippines by exploring resources, Chinese citizens started showing their support for their country by boycotting American brands like Apple and KFC.