شمالی کوریا سے متعلق چونکا دینے والے حقائق

شمالی کوریا کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کیونکہ یہ ایک ایسا ملک ہے جو باقی دنیا سے الگ تھلگ رہتا ہے- اور یہی تنہائی اس ملک کو مزید پراسرار بناتی ہے- شمالی کوریا سے وابستہ کئی ایسے چونکا دینے والے حقائق ہیں جن سے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت ناواقف ہے- آج کے آرٹیکل میں ہم انہی چونکا دینے والے حقائق کا ذکر کریں گے-
 

image
شمالی کوریا میں خواتین کے لیے سرکاری طور پر 18 اقسام کے ہئیر اسٹائل منظور شدہ ہوتے ہیں اور وہ انہی طرز پر بال بنانے کی پابند ہوتی ہیں-
 
image
اسی طرح مردوں کے لیے 10 اقسام کے ہئیر اسٹائل ہیں اور وہ صرف اسی طرز پر بال کٹوا سکتے ہیں یا رکھ سکتے ہیں-
 
image
شمالی کوریا میں عیسوی کلینڈر کے بجائے Juche کیلینڈر استعمال کیا جاتا ہے جس کی بنیاد وہاں کے سپریم لیڈر Kim Il-sung کی تاریخِ پیدائش پر ہے-
 
image
شمالی کوریا کی بلند ترین عمارت Ryugyong ہوٹل کی ہے جو کہ شمالی کوریا کے دارالحکومت Pyongyang میں تعمیر ہے- 105 منزلہ یہ عمارت دنیا کی 24ویں بلند ترین عمارت ہے-
 
image
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ شمالی کوریا میں نیلے رنگ کی جینز زیب تن کرنے پر پابندی عائد ہے کیونکہ وہاں اسے امریکی سامراج کی علامت سمجھا جاتا ہے-
 
image
شمالی کوریا میں بجلی کی پیداوار بہت کم ہے اور اسی وجہ سے زیادہ تر راتوں میں یہ ملک اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے-
 
image
شمالی کوریا کے اعلیٰ سیاسی رہنما کم جونگ ال کی موت کے بعد ملک کے ہزاروں باشندوں کو چھ ماہ کی قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ حکومت کے مطابق ان باشندوں کو اس موت سے کوئی دکھ نہیں ہوا تھا-
 
image
شمالی کوریا نے سال 2015 میں اپنا ٹائم زون تخلیق کرلیا جس کا نام Pyongyang Time رکھا گیا- اب وہاں کی گھڑیوں کا وقت اس مقامی ٹائم زون کے مطابق سیٹ کیا جاتا ہے-
 
image
سال 2012 میں شمالی کوریا نے unicorn نامی افسانوی جانور دریافت کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ دنیا میں کبھی اس جانور کا وجود رہا ہی نہیں ہے اور یہ صرف قصے کہانیوں میں ہی پایا جاتا ہے-
 
image
آپ یہ جان کر ضرور حیران رہ جائیں گے شمالی کوریا دنیا کے ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں کوکا کولا کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے- دنیا کا دوسرا ملک کیوبا ہے-

 
image
شمالی کوریا کے باشندوں کو مؤثر طریقے سے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے- یہاں اندرونی نیٹ ورک استعمال کیا جاتا ہے جو Kwangmyong کہلاتا ہے- اس نیٹ ورک کے ذریعے صرف حکومت سے منظور شدہ ویب سائٹس تک ہی رسائی ممکن ہے جن کی تعداد تقریباً 5500 ہے-
 
image
شمالی کوریا کے دارالحکومت Pyongyang میں قبضہ کر کے رکھا گیا امریکی بحریہ کا جہاز سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

How can you not want to know more about North Korea? They did it to themselves, really. By being so isolated, by cutting the country off from the rest of the world, the people in power were guaranteed to arouse the curiosity of the outside world. You just have to love a mystery — and there's no place in the world more mysterious than the DPRK (Democratic People's Republic of North Korea).