موت آخری وقت پر “ ٹل “ گئی

گزشتہ شب انڈونیشیا میں پاکستانی قیدی ذوالفقار علی کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے- ذوالفقار علی پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ہے اور انہیں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو سزائے موت دی جانی تھی-

تاہم رات گئے اچانک اس سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے لیکن انڈونیشین حکام کی جانب سے مکمل تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا-
 

image

سزا پر عملدرآمد روکے جانے کی اطلاع ملتے ہی لاہور میں موجود ذوالفقار علی کے اہلِ خانہ خوشی سے نہال ہوگئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگے-

ذوالفقار علی کے اہلِ خانہ گزشتہ کئی روز سے اس سزا کے خلاف اپیل کر رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بےگناہ ہے٬ اسے صرف پھنسایا گیا ہے جبکہ مقدمے کی کاروائی بھی منصفانہ نہیں ہے-

اس سے قبل جمعرات کو ہی انڈونیشیا کے حکام نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے ایک پاکستانی سمیت 14 غیر ملکیوں کی سزائے موت روکنے کی اپیل مسترد کر دی تھی-

ذوالفقار علی کو سنہ 2004 میں جاوا میں ان کی رہائش گاہ سے 300 گرام ہیروئن سمیت حراست میں لیا گیا تھا اور سنہ 2005 میں انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی-
 

image


ذوالفقار علی کو انڈونیشین شہری گردیپ سنگھ جسے ائیرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے کے بیان کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا- تاہم بعد میں گردیپ سنگھ اپنے اس بیان سے منحرف ہوگیا اور اس کا کہنا تھا کہ یہ بیان پولیس نے مجھ سے زبردستی لیا تھا-

YOU MAY ALSO LIKE:

The Indonesian government has halted the execution of Zulfiqar Ali, a Pakistani death row prisoner convicted on drug-related crime in a controversial trial, Ambassador Aqil Nadeem confirmed late Thursday night. “The officials of Indonesia’s Foreign Office have conveyed us that Zulfiqar Ali’s execution has been stopped and he is safe,” the Ambassador told APP from Jakarta over telephone.