بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد اور چند دلچسپ حقائق

عام طور پر بائیں یا الٹے ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کو کچھ عجیب نظروں سے دیکھا جاتا لیکن چند لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے زیادہ تر کام بائیں ہاتھ سے سرانجام دیتے ہیں اور ایسے افراد کو (left-handed) کہا جاتا ہے- ایسے افراد کے بارے میں مختلف سائنسی مطالعوں میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ لوگ بہت زیادہ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور ذہین بھی ہوتے ہیں- ہم یہاں آپ کے سامنے بائیں ہاتھ سے اپنے امور سرانجام دینے والے افراد کے بارے میں چند مزید حیران کن حقائق بیان کریں گے-
 

image
دنیا کی کُل آبادی کا 10 فیصد حصہ بائیں ہاتھ (left-handed) سے اپنے کام سرانجام دینے والے افراد پر مشتمل ہے- مختلف ریسرچ کے مطابق یہ انتہائی منفرد لوگ ہوتے ہیں- بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد میں مردوں کی تعداد زیادہ ہے-
 
image
ایک ڈراؤنی حقیقت یہ ہے کہ مختلف سائنسی مطالعوں کے مطابق بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد بےخوابی٬ سر درد اور دماغی امراض کا شکار زیادہ بنتے ہیں-
 
image
کاموں کے لیے بائیں ہاتھ کا استعمال کرنے والے افراد کے بارے میں ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ یہ اپنے دماغ کا زیادہ تر سیدھا حصہ استعمال کرتے ہیں جو کہ زیادہ تر تخلیقی صلاحیتوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے-
 
image
سیدھے یا دائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کے مقابلے میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کی نشو نما سست روی کا شکار ہوتی ہے- یہ دائیں ہاتھ والوں کے مقابلے میں بلوغت تک تقریباً 5 ماہ بعد پہنچتے ہیں-
 
image
بائیں ہاتھ سے گیمز کھیلنے والے بہت آسانی سے آپ کو شکست دے سکتے ہیں- یہ بہت جلد اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہیں-
 
image
مختلف مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن افراد کا آئی کیو لیول 140 سے زائد ہوتا ہے وہ عموماً بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے ہوتے ہیں یعنی یہ بہت زیادہ ذہین ہوتے ہیں-
 
image
اگر ہم چند کھیلوں جیسے ٹینس٬ باکسنگ یا تیراکی پر نظر ڈالیں تو ہمیں وہاں بھی بائیں ہاتھ سے امور سرانجام دینے والے ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر دکھائی دیتے ہیں-
 
image
دنیا بھر میں ہر سال 13 اگست باضابطہ طور پر بائیں ہاتھ سے اپنے کام سرانجام دینے والوں کا دن منایا جاتا ہے-
 
image
بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد بہت جلد شرمندہ ہوجاتے ہیں یا پھر جلد ہی غصے میں بھی آجاتے ہیں-
 
image
دنیا کے چند ذہین افراد جیسے کہ البرٹ آئن اسٹائن یا بل گیٹس بھی بائیں ہاتھ سے ہی اپنے امور سرانجام دیتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Lefties are usually the odd ones out! Can you believe that in the middle ages, being a left-hander was considered to be an evil taboo? Those days are long gone now. Today, it is often said that left-handed people are far more creative and intelligent than right-handed people. Is it scientifically accurate or not? Let’s find out! Here are some amazing facts about left-handed people that will leave you speechless!