دو پاکستانی پائلٹ بہنوں نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے ویسے تو اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہے مگر اس ائیر لائن کی ایسی کئی خصوصیات بھی ہیں جو اس کو دوسری ائیر لائنز سے منفرد اور ممتاز بناتی ہیں- گزشتہ روز پی آئی اے کی دو پائلٹ بہنوں نے ایک ہی وقت میں 2 فلائٹس اڑا کر نئی تاریخ رقم کر دی-
 

image

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق مریم مسعود اور ارم مسعود نے بوئنگ 777 اڑا کر ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا- سول ایوی ایشن کی تاریخ میں ایسے پہلی بار ہوا ہے کہ دو سگی بہنوں نے ہم وزن جہاز ایک ساتھ ایک ہی وقت میں اڑایا ہو-

دونوں بہنوں نے یہ کارنامہ لاہور سے کراچی٬ مانچسٹر٬ نیویارک اور لندن کی فلائٹ میں انجام دیا-

دونوں بہنوں کا یہ خواب تک پورا ہوا جب چھوٹی بہن ارم مسعود کو اپنی بڑی بہن مریم مسعود کے ساتھ فلائٹ اڑانے کا لائسنس ملا-

یہ نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ دو سگی بہنوں نے ایک بوئنگ جہاز کی کپتانی کرتے ہوئے کئی فلائٹس کو ایک ساتھ اڑایا-

 

image


بلاشبہ پاکستانی خواتین اپنی جرات مندانہ صلاحیتوں کے سبب ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

The Pakistan International Airline (PIA) is usually embroiled in controversies but two women brought laurels to the national carrier by operating two flights at the same time. According to PIA spokesman, the sisters, Maryam Masood and Erum Masood, flew the aircraft, an unparalleled feat in PIA. He said that there is no known record of two real sisters having flown the same weight category aircraft concurrently.