ماسک

بچے ہر ہفتے کسی پارک جانے کی ضد کیا کرتے تھے ،لہٰذا پچھلے ہفتے میں انہیں فاطمہ جناح پارک لے گیا ۔
بچوں نے وہاں جھولے لئے ،جی بھر کر کھیلے ، خوب موج مستی کی ،
حتیٰ کہ شام کا کھانا بھی پارک کی کھلی فضا میں بیٹھ کر کھایا ۔
بچوں نے غبارے اور کھلونے خریدے اور واپسی کی راہ لی۔
واپسی پر مین گیٹ پر جوکر کھڑا تھا ۔
میرا بڑا بیٹا جوکر کے پاس گیا اور جوکر سے پوچھا :
’’ جوکر ! تم چہرے پر ماسک کیوں پہنتے ہو ؟‘‘
’’ ماسک تو سبھی پہنتے ہیں ،پر میرا نظر آتا ہے ‘‘،جوکر نے جواب دیا۔
Dr. Talib Ali Awan
About the Author: Dr. Talib Ali Awan Read More Articles by Dr. Talib Ali Awan: 50 Articles with 89322 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.