پشاور جائیں تو چند دلچسپ مقامات ضرور دیکھیں

پشاور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کا دارالحکومت ہے اور یہ پختون قبائل کا دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے جو پاکستان میں فنون اور ثقافت کا مرکز بن چکی ہے- پشاور ایک قدیم شہر ہے جس کی تاریخ مغلیہ دور اور بعض مقامات اسے بھی زیادہ پرانی ہے- یہاں آپ کو قدیم دور کی متعدد سڑکیں٬ عمارات اور بازار دکھائی دیں گے جن میں کئی سال گزرنے کے باوجود بہت معمولی تبدیلی واقع ہوئی ہے- پشاور کی سیر کو جانے والوں کو یہاں کے چند مقامات کی سیر ضرور کرنی چاہیے تب ہی ان کا یہ سفر یادگار بنے گا- وہ کون سے مقامات ہیں؟ آئیے ہم بتاتے ہیں:
 

قصہ خوانی بازار اور قہوہ
قصہ خوانی بازار کو “ قصہ گو کی اسٹریٹ “ بھی کہا جاتا ہے اور یہ ایک قدیم بازار ہے جس کی تاریخ 1 ہزار سال پرانی ہے- اس بازار میں ایسے قصہ گو افراد پائے جاتے تھے جو بازار میں آنے والے فوجیوں اور سیاحوں کو محبت اور جنگ دلچسپ کہانیاں سنایا کرتے تھے- اس بازار کی دوسری مشہور چیز سبز چائے ہے جس سے آپ یہاں موجود ہوٹلوں پر بیٹھ کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور اسے قہوہ کہا جاتا ہے-

image


پشاور میوزیم
پشاور میوزیم برطانوی سامراج کے دور میں 1905 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسے وکٹوریہ میموریل ہال بھی کہا جاتا ہے- یہ دو منزلہ عمارت بیک وقت برطانوی٬ ہندو٬ جنوبی ایشیائی٬ بدھ مت اور اسلامی طرزِ تعمیر کا نمونہ ہے- یہ میوزیم گندھارا آرٹ کے مجموعے کے لیے مشہور ہے- اس وقت یہاں 14 ہزار تاریخی اشیاﺀ رکھی گئی ہیں جن کا تعلق متعدد تہذیبوں سے ہے- ان اشیاﺀ میں سکے٬ گھریلو اشیاﺀ٬ مجسمے٬ دستکاری اور کئی اور اشیاﺀ شامل ہیں-

image


محبت خان مسجد
پشاور کی محبت خان مسجد کی تاریخ شاہجہان اور اورنگزیب کے مغلیہ دور سے جا ملتی ہے- یہ مسجد اس وقت کے گورنر محبت خان نے تعمیر کروائی تھی- یہ مسجد مغلیہ طرز تعمیر کا ایک بہترین نمونہ ہے اور صحیح معنوں میں لوگوں کو متاثر کرتی ہے- اس مسجد کی چھت سے ایک کھلے اور وسیع و عریض صحن کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے-

image


بالا حصار فورٹ
چند مخصوص مقام کی جانب سے پشاور پہنچنے پر جو سب سے پہلی اہم اور تاریخی چیز آپ کو دکھائی دے گی وہ ہے بالاحصار فورٹ- یہ ممکن ہی نہیں کہ اس دیوقامت اور وسیع و عریض قلعے کے سائے کے نیچے سے گزرتے ہوئے آپ اس سے متاثر ہوئے بغیر رہ سکیں- یہ ایک انتہائی خوبصورت اور دلکش تاریخی قلعہ ہے-

image


سیٹھی ہاؤسز
سیٹھی گھر پشاور کے پرانی دیواروں والے شہر کے سیٹھی محلہ میں واقع ہیں- کوئی بھی شخص جو ان گھروں کا بغور جائزہ لے گا وہ ان گھروں کی تعمیر کے دوران استعمال ہونے والے تاریخی آرٹ کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا- یہ گھر سیٹھی خاندان نے تعمیر کروائے تھے جن کے کاروبار ایران٬ افغانستان٬ چین اور وسطی ایشیاﺀ میں پھیلے ہوئے تھے- ان خوبصورت گھروں کی خاصیت ان کے لکڑی کے دروازوں کی تراش خراش٬ کمروں کی رنگین دیواریں٬ مختلف حصے٬ بالکونیاں اور آئینے ہیں-

image


ہائیکنگ اور پہاڑی سلسلے
آپ یہاں متعدد ہائیکنگ روٹ تلاش کرسکتے ہیں جو کہ پشاور کے آغاز سے ہی شروع ہوجاتے ہیں اور آپ کی زندگی ایک ایڈونچر ثابت ہوسکتے ہیں- یہ راستے ایڈونچر سے بھرپور ہیں لیکن ان پر پیدل چلنے والوں کے لیے بہادر ہونا ضروری ہے- تاہم یہ انتہائی خوبصورت راستے ہیں-

image


سفاری سے ہندو کش
اگر آپ زبردست ایڈونچر٬ سڑکوں کی سیر اور خوبصورت نظاروں کا شوق رکھتے ہیں تو پھر آپ کو پشاور سے مردان وہاں سے دیر ٹاؤن اور پھر لواری ٹنل سے گزرتے ہوئے براستہ شندور پاس گلگت بلتستان تک کا سفر کرنا چاہیے- اس طرح آپ دنیا کے ایک بلند ترین مقام پر جا پہنچیں گے جہاں سے آپ دنیا کے بلند ترین پہاڑوں کا خوبصورت نظارہ کرسکتے ہیں-

image

آرمی اسٹیڈیم
اگر آپ پشاور گئے لیکن آرمی اسٹیڈیم نہ گئے تو سمجھیں آپ گئے ہی نہیں- پشاور جائیں تو اس فیملی پارک کی سیر کو ضرور جائیں کیونکہ یہاں گزارے جانے والے لمحات زندگی بھر کی ایک خوبصورت یادگار بن جائیں گے- اس پارک میں کئی قسم کے سنسنی خیز تفریح کی مواقع موجود ہیں-

image

کشتی کی سیر
یہ ایک چھوٹا سا پرکشش سیاحتی مقام ہے جو دریائے کابل پر تعمیر کیا گیا ہے- یہاں آپ اپنی فیملی کے ساتھ دریا کی سیر کے لیے کرائے پر کشتی حاصل کرسکتے ہیں- اس سیاحتی مقام پر آپ میٹھے پانی کی مزیدار مچھلی سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں- آپ چاہیں تو یہ مچھلی خود شکار کر کے خود تیار بھی کرسکتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Peshawar is the capital of Khyber Pakhtunkhwa and a city of proud Pashtuns. With the world’s second highest population of the Pakhtuns tribe, it has become the center of their arts and culture in Pakistan. Peshawar is a beautiful city with history that dates back to the Mughal Era, 17th century and even older than that. Here are some interesting things to do if you are in Peshawar.