خون کی کمی یا اینیمیا کیا ہے؟ اسباب٬ علامات اور علاج

جسم میں خون کی کمی کے بارے میں ہم اکثر سنتے رہتے ہیں لیکن اس کی مکمل حقیقت کیا ہے؟ اس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں- جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔ یہ مرض کچھ افراد کو پیدائشی طور پر ہوتا ہے جسے تھلیسیمیا بھی کہا جاتا ہے مگر بیشتر افراد ایسے ہوتے ہیں جو آئرن یا وٹامن بی 12 کی کمی کے باعث اس کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ڈان نے اس حوالے سے ایک معلوماتی رپورٹ شائع کی ہے جو یہاں بھی شئیر کی جارہی ہے-

اینیمیا کیا ہوتا ہے؟
اس مرض میں خون کے صحت مند سرخ خلیات میں ہیمو گلوبن کی کمی ہوجاتی ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہنچاتے ہیں، ہیموگلوبن وہ جز ہے جو خون کو سرخ رنگ دیتا ہے۔
 

image

اینیما کی علامات کیا ہیں؟
اگر آپ مناسب نیند کے باوجود تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں یا روزمرہ کے کاموں کے لیے جسمانی توانائی کم لگتی ہے تو یہ جسم میں خون کی کمی کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے، اس کی واضح علامات یہ ہیں:

کمزوری
زرد جلد
سر درد
ہاتھوں اور پیروں کا سن ہونا یا ٹھنڈک
جسمانی درجہ حرارت میں کمی
سر چکرانا

دل سے متعلقہ علامات
خون کی کمی کے شکار افراد کے جسم میں خون کی کمی ہوتی ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دل کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے تاکہ اعضاء تک مناسب مقدار میں خون کی سپلائی ہوسکے، تو ایسا ہونے پر دل کی دھڑکن میں خرابی، سانس گھٹنا اور سینے میں درد جیسی علامات سامنے آسکتی ہیں۔
 

image


بچوں میں اینیمیا
دو سال کی عمر کے ہر سات میں سے ایک بچے میں خون کی کمی کا مرض ہوسکتا ہے، جس کی وجہ ان کی غذا میں آئرن کی مناسب مقدار نہ ہونا ہے، آئرن کی کمی کے باعث لاحق ہونے والے اس مرض میں بچوں کے اندر مختلف چیزیں جیسے مٹی، لکڑی، برف یا آٹا کھانے کی خواہش ہوسکتی ہے، اس کا علاج نہ ہونے پر دماغی نشوونما متاثر ہوسکتی ہے۔

اس مرض کا سبب بننے والے عناصر
خواتین اور مرد جو مختلف کہنہ امراض کا شکار رہے ہوں ان میں اس کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، اسی طرح دوران حمل بھی خواتین کے دوران خون میں تبدیلیاں آنے سے یہ خطرہ بڑھتا ہے، جبکہ گردوں کے امراض بھی جسم کے سرخ خلیات بنانے کی صلاحیت پر اثرانداز ہوتے ہیں، آئرن یا وٹامن بی 12 کی کمی بھی یہ خطرہ بڑھاتے ہیں۔

تشخیص
اس مرض کی تشخیص کے لیے خون کا مکمل ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں سرخ خلیات، سفید خلیات، ہیمو گلوبن اور پلیٹیلٹس کا کاﺅنٹ دیکھا جاتا ہے۔
 

image

علاج
بنیادی طور پر یہ مرض آئرن کی کمی کا نتیجہ ہوتا ہے لہٰذا آئرن سے بنی گولیاں یا کیپسولز کا استعمال اس مشکل پر قابو پانے کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے، تاہم اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کیا جانا چاہئے۔

خون کی کمی دور کرنے والی غذائیں
آئرن کی کمی کی صورت میں اگر جسم میں خون کی کمی ہو تو چند غذائیں فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں جیسے دودھ سے بنی اشیا، کیلشیئم سے بھرپور خوراک، کیلشیئم سپلیمنٹس، کافی اور چائے وغیرہ، جبکہ لیموں کو بھی اس حوالے سے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

اس سے بچیں کیسے؟
آپ چند اقسام کے اینیمیا سے صحت بخش غذا کا استعمال کرکے بچ سکتے ہیں، آئرن سے بھرپور خوراک بشمول چربی سے پاک گوشت، کلیجی، مچھلی، دالیں ، بیج، سبز پتوں والی سبزیاں اور خشک میوہ جات اس حوالے سے بہترین ہیں، جبکہ وٹامن بی 12 اور فولک ایسڈ سے بھرپور اشیاء جیسے انڈے، دودھ سے بنی مصنوعات، پالک، کیلے، جو کا دلیہ وغیرہ بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، اسی طرح وٹامن سی والے ترش پھل اور سبزیاں جسم کو آئرن جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
 

image

اس مرض کے ساتھ کیسے زندگی گزاریں؟
اس مرض کا علاج کرانے اور صحت بخش غذا کا استعمال جسمانی توانائی اور عمر کو بڑھاتے ہیں۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Anemia is a condition that develops when your blood lacks enough healthy red blood cells or hemoglobin. Hemoglobin is a main part of red blood cells and binds oxygen. If you have too few or abnormal red blood cells, or your hemoglobin is abnormal or low, the cells in your body will not get enough oxygen. Symptoms of anemia -- like fatigue -- occur because organs aren't getting what they need to function properly.