سعودی عرب: شادی کے دو گھنٹے بعد ہی طلاق

سعودی عرب میں ایک دولہا نے شادی ہونے کے صرف دو گھنٹے کے بعد ہی نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی- اس مختصر ترین شادی کے ٹوٹنے کا سبب سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ “ سنیپ چیٹ “ بنی جہاں دلہن نے دولہا کے کے منع کرنے کے باوجود اپنی شادی کی تصاویر شئیر کردی تھیں-
 

image

درحقیقت اس شادی میں طے پانے والی شرائط میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ دلہن اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر ہرگز شئیر نہیں کرے گی- تاہم دلہن نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصاویر شادی کے دو گھنٹے بعد ہی سنیپ چیٹ پر اپنی سہیلیوں کو بھیج دیں-

دلہن کا یہ عمل دیکھتے ہی دولہا نے نہ صرف شادی ختم کرنے کا اعلان کیا بلکہ طلاق کی درخواست بھی دائر کردی۔

لڑکی کے بھائی کے مطابق “ شادی سے قبل دلہا دلہن کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا کہ دونوں میں سے کوئی بھی شادی کی تصاویر فیس بک اور ٹوئیٹر سمیت کسی بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ نہیں کرے گا- تاہم میری بہن اس معاہدے کی پاسداری نہ کرسکی اور اس نے تمام تصاویر سنیپ چیٹ پر شئیر کردیں“-
 

image


دوسری جانب دولہا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ “ چونکہ لڑکی نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اس لیے لڑکے کو یہ قدم اٹھانے کا حق حاصل تھا“۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A groom in Saudi Arabia divorced his wife two hours after their wedding because the woman send pictures of the marriage ceremony to her friends, despite an earlier pledge not to share wedding photos or video clips with anyone.