ایلینز کے ممکنہ پیغامات موصول

سائنسدانوں نے خلاء کی گہرائی سے چند غیر معمولی پیغامات کو موصول کیا ہے جو ان کے خیال میں خلائی مخلوق یا ایلینز نے بھیجے ہیں۔
 

image

ڈان نیوز کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی لاوال یونیورسٹی کی تحقیق میں چھوٹے ستاروں کے ایک مجموعے سے موصول ہونے والے پیغامات کا ذکر کیا گیا ہے جو سائنسدانوں کے خیال میں ایسی خلائی مخلوق کی جانب سے ہوسکتے ہیں جو انسانوں کو اپنی موجودگی سے آگاہ کرنا چاہتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ مخصوص ماڈیولیشن 234 ستاروں سے موصول ہوئے ہیں جو بالکل ہٹ کر ہیں۔

چونکہ محققین کے پاس اس کی وضاحت کے لیے کوئی وجہ نہیں، لہذا ان کا خیال ہے کہ یہ پیغامات ایلینز کی جانب سے آرہے ہیں۔

محققین کے مطابق ہم نے ان سگنلز کو بہت کم ستاروں سے موصول کیا ہے جو ایک محدود جگہ پر موجود ہیں۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس قیاس کی تصدیق یا تردید کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے جبکہ مختلف آلات پر ان سگنلز کو دیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی وضاحت میں مدد مل سکے۔
 

image


محققین کے مطابق غیرمعمولی دعوے کے لیے غیرمعمولی شواہد کی ضرورت ہے 'ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ سگنلز کسی مہذب خلائی مخلوق کی سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں، اس کی تصدیق کے لیے ابھی کام کرنا ہوگا'۔

ان کے بقول ان سگنلز کی تصدیق کے لیے 2 یا اس سے زائد دور بینوں سے انہیں پکڑنا ہوگا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Scientists have heard hugely unusual messages from deep in space that they think are coming from aliens. A new analysis of strange modulations in a tiny set of stars appears to indicate that it could be coming from extraterrestrial intelligence that is looking to alert us to their existence.