وہ چیزیں جن سے اسمارٹ فون نے ہمیں محروم کردیا

ہمارا معاشرہ اب اسمارٹ فون کا عادی ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ہم اکثر اپنے اردگرد کی خوبصورتی کو بھی نظرانداز کردیتے ہیں، بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ اب تو اکثر افراد ہی آس پاس دیکھے بغیر ہی اپنی گردن موبائل کی اسکرین پر جھکائے گزرتے نظر آتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس طرح آپ کیسی کیسی چیزوں سے محروم رہ جاتے ہیں؟ آئیے ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے توسط سے جانیں جن سے اسمارٹ فون آپ کو بہت دور لے گئے ہیں۔


خاموشی کیسی ہوتی ہے
اگر آپ کچھ دیر کیلئے اپنی انگلیوں کو چلانا چھوڑ کر قدرتی ماحول کی آواز سننے کی کوشش کریں تو آپ کو پرندوں کی چہچہاہٹ اور اپنے شہر یا گاﺅں کی آوازیں سنائی دیں گی، جو کہ بہت فرحت بخش ہوتی ہے۔

image


آپ کے اپنے خیالات موجودہ لمحے میں
جب آپ ای میلز، ایس ایم ایس یا فیس بک پر جواب دینے سے رک جاتے ہیں، تو آپ خود کو اپنے خیالات کے ساتھ تنہا محسوس کرتے ہیں۔ اس وقت کو اپنے خیالات بھٹکانے کیلئے صرف کریں اور اپنے ذہن کو اس کی مرضی کے مطابق کام کرنے دیں۔ یہ معمولی مشق روزانہ کرنے سے آپ کو پرسکون رہنے اور اہم کاموں کو مکمل توجہ سے کرنے میں مدد ملے گی۔

image


ٹریفک اشارے
ایس ایم ایس کرتے ہوئے چلنا بہت نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران راہ گیروں کے زخمی ہونے کی شرح میں دوگنا اضافہ ہوا ہے، اور یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ ان میں بڑی اکثریت 30 سال سے کم عمر افراد کی ہوتی ہے۔

image


اچھے کھانے کا مزہ
انسٹاگرام پر اپنے کھانے شیئر کرنے کے مقابلے میں اپنے اسمارٹ فون کو کھانے کی میز سے دور رکھیں، اس کے بغیر ہی آپ منہ میں پانی بھر دینے والی مہک، ماحول اور کھانے کے ذائقے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

image


بدلتے موسموں کی خوبصورتی
اگر آپ کے پاس فطرت کو سراہنے کیلئے وقت ہو، تو جب ہی آپ سرما کی ٹھنڈ، بہار کے سرسبز مناظر اور دیگر موسموں سے لطف اٹھاسکیں گے۔ جب ہی آپ ایک گلاب کی مہک سے بھی صحیح معنوں سے اپنی روح سرشار کرسکیں گے۔

image


پیاروں کا ساتھ
جب بھی آپ تعطیلات پر ہوں تو اپنے پیاروں کیساتھ باہر گھومنے یا گھر میں ٹیلیویژن دیکھ کر وقت گزاریں۔ اس وقت چاہے آپ زیادہ بات چیت نہ بھی کریں مگر پھر بھی یہ لمحات ناقابل فراموش ہوں گے۔

image


اپنے محلے کے رنگ برنگ مناظر دیکھنا
اسٹریٹ آرٹ کسی کی ذہنی صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، تو کچھ وقت رک کر انہیں دیکھنے اور سراہنے میں گزاریں۔ اس سے آپ کو تخلیقی خیالات میں مدد ملے گی یا آپ کی چہل قدمی کو ہی دلچسپ بنا دے گی۔

image

کسی کو بتانا کہ آپ اس کیلئے موجود ہیں
یہ بات تو اب عام ہوچکی ہے جب کوئی بات کررہا ہو تو دوسرا شخص موبائل فون میں مصروف ہو جاتا ہے، تو اس بات کی اہمیت سمجھیں کہ دوسرا آپ کو کیا بتانے کی کوشش کررہا ہے اور کتنی بے تابی سے چاہتا ہے کہ آپ اس کی بات سنیں کیونکہ ایس ایم ایس تو انتظار کرسکتا ہے مگر سامنے بیٹھا شخص معمولی سی عدم توجہ پر جتنا دلبرداشتہ ہوتا ہے اس کا اندازہ آپ کر بھی نہیں سکتے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Ever since the first iPhone was released in 2007, the rise of the smartphone has changed the way we live. Smartphones have collapsed so many things we use every day into a single block made of metal and glass. They have changed our notion of what a phone should be. It's no longer enough to simply make calls: A smartphone has to be an all-purpose mini computer we can use to direct our lives.