انٹرنیٹ٬ وہ اصلی تصاویر جنہیں آپ جعلی قرار دیتے ہیں

اگر کوئی چیز جو انٹرنیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پائی جاتی ہے تو وہ ہیں جعلی یا نقلی تصاویر جن کی تعداد کا اندازہ لگانا بھی ناممکن ہے- یقیناً جعلی تصاویر کچھ ایسے ماہرانہ انداز سے تیار کی جاتی ہیں کہ دیکھنے والے کو بالکل حقیقی معلوم ہوتی ہیں اور یہ سب فوٹو شاپ نامی سافٹ وئیر کا کمال ہوتا ہے- لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ انٹرنیٹ پر گردش کرتی ہر ناقابلِ یقین تصویر جعلی نہیں ہوتی بلکہ ان میں سے متعدد اصلی بھی ہیں جنہیں ہم بغیر جانے بوجھے جعلی مان لیتے ہیں-ایسی ہی چند حقیقی تصاویر آج ہم آپ کو اس آرٹیکل میں دکھائیں گے جو بہت حد تک ممکن ہے آپ کی نظر سے بھی گزری ہوں اور آپ انہیں جعلی تصور کرتے ہوں-
 

image
یہ بھی ایک حقیقی تصویر ہے اور اس تصویر میں ایک نہیں بلکہ دو لڑکیاں ہیں- بائیں جانب آئینہ ہے جبکہ دائیں جانب شفاف شیشہ جس کی دوسری طرف بھی ایک لڑکی موجود ہے- یہ تصویر انتہائی مہارت سے کھینچی گئی ہے-
 
image
یہ 360 فٹ بلند وکٹوریہ آبشار پر بنا ایک قدرتی پول ہے اور اسے شیطانی پول کہا جاتا ہے- یہاں پانی نسبتاً پرسکون ہوتا ہے- ستمبر سے دسمبر تک جب پانی کی سطح کم ہوتی ہے تو اس پول میں تیراکی بھی کی جاسکتی ہے- اور یہ تصویر اسی تیراکی کے دوران کھینچی گئی-
 
image
دیکھنے میں یہ تصویر فوٹو شاپ کا کمال لگتی ہے لیکن یہ بھی ایک بالکل حقیقی منظر ہے- یہ ایک نلکے کی شکل میں بنایا جانے والا فوارہ ہے اور اس بہتے پانی کے اندر ایک پائپ چھپا ہوا ہے جس نے نلکے کو سہارا دیا ہوا ہے- یہ جادوئی نلکہ اسپین کے شہر Aqualand میں واقع ہے-
 
image
اس عجیب و غریب تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ ایک خاص پروجیکٹ کے تحت ایک حقیقی عمارت کے سائز جتنی تصویر تخلیق کی گئی اور اس کی نمائش کے لیے بطورِ کینوس پیرس کی ایک عمارت کا انتخاب کیا گیا ہے- اس پروجیکٹ کا نام "39GeorgeV" تھا اور یہ اسی تصویر کی تصویر ہے-
 
image
فضا میں بلند جہاز کی چھت پر موجود یہ شخص ایک اسٹنٹ مین ہے اور انہیں دنیا Rick Rojatt کے نام سے جانتی ہے- یہ بھی ایک اصلی تصویر ہے جو کہ ایک خاص مقصد کے تحت کھینچی گئی- اس جہاز کو پائلٹ Clay Lacy نے Mojave California 1000 air races میں انتہائی کم رفتار سے اڑایا-
 
image
یقیناً بغیر سر کا اصلی گھوڑا نہیں ہوسکتا جبکہ یہ کوئی مجسمہ بھی نہیں ہے- درحقیت یہ تصویر عین اس وقت کھیںچی گئی جب گھوڑا دوسرے راستے کی جانب دیکھ رہا تھا اور تصویر دیکھنے والے کو پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے گھوڑے کا سر ہے ہی نہیں یا پھر تصویر ہی جعلی ہے-
 
image
یہ تصویر بھی انتہائی مہارت کے ساتھ کھینچی گئی ہے اور مکمل طور پر ایک حقیقی تصویر ہے- لیپ ٹاپ کی اسکرین پر دکھائی دینے والا گٹار اور بک شیلف وہی ہیں جو لیپ ٹاپ کے عقب بھی دکھائی دے رہے ہیں صرف فوٹوگرافر نے انہیں انتہائی مہارت سے آپس میں منسلک کردیا ہے-
 
image
یہ دنیا کا سب سے منفرد زیبرا ہے جس کی وجہ اس کا رنگ ہے- اس زیبرے کو Eclyse کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ حقیقی طور پر ایسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے جبکہ اکثر لوگ Eclyse کی تصویر کو جعلی اور فوٹو شاپ کا کمال قرار دے دیتے ہیں-
 
image
یہ Dean Potter کے حالیہ کرتب کے دوران کھینچی گئی تصویر ہے اور یہ خاص منظر Jeff Cunningham نے اپنے کیمرے میں قید کیا- بلند ترین مقام پر رسی پر چلنے کا یہ مظاہرہ Yosemit میں Taft نامی پوائنٹ پر دکھایا گیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

In a Photoshop world, we are led to think every photo is digitally modified. Meet some cool pictures that will make you wonder. If you can't believe these photos are real, you best start. It doesn't get much more real than this.