غیرمعمولی عمارات جو زمین میں دھنس رہی ہیں

دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کی عمارات دکھائی دیں گی- ان میں سے بہت سی خوبصورت عمارات ایسی بھی ہوتی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر ان پر ٹھہر جاتی ہے جبکہ بعض قدیم دور سے تعلق رکھتی ہیں- لیکن ہم یہاں جن خوبصورت یا قدیم عمارات کا ذکر کرنے جارہے ہیں ان کی حقیقت یہ ہے کہ یہ عمارات مسلسل زمین میں دھنستی جارہی ہیں-


The Millennium Tower
امریکہ میں واقع اس ٹاور کا افتتاح 2009 میں کیا گیا اور اب تک 16 انچ زمین میں دھنس چکا ہے جبکہ متعدد انچ شمال مغرب کی جانب ٹیڑھا بھی ہوچکا ہے- تاہم اس ٹاور کو تعمیر کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ محفوظ ہے اور اس میں رہائش وغیرہ اختیار کی جاسکتی ہے- کمپنی کے مطابق یہ ٹاور زیرِ زمین موجود پانی کی وجہ سے ایک جانب جھک گیا ہے-

image


Sinking Bell Tower
فلپائن کا یہ بیل ٹاور 1612 میں ایک ریتیلے مقام پر قائم کیا گیا تھا لیکن یہ آہستہ آہستہ زمین میں دھنستا جارہا ہے- یہ ٹاور فلپائن کے مشہور ترین مقامات میں سے ایک ہے اور ہر سال ایک انچ زمین میں دھنس جاتا ہے- یہ ٹاور چرچ سے 85 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور آج بھی پیروکاروں کو بلانے کے لیے اس کا گھنٹہ بجایا جاتا ہے-

image


Palacio de Bellas Artes
میکسیکو کی یہ خوبصورت عمارت بھی زمین میں دھنس رہی ہے اور اس کی حقیقی پہلی منزل اب تہہ خانے کا روپ دھار چکی ہے- میکسیکو شہر 1325 عیسوی میں ایک جھیل کے وسط میں جزیرے پر تعمیر کیا گیا تھا- اور زیرِ زمین موجود یہی پانی اس عمارت کے دھنسنے کا سبب بن رہا ہے- یہ شہر اس پانی میں بہت تیزی کے ساتھ ڈوبتا جارہا ہے-

image


Taj Mahal
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بھارت کا مشہور تاج محل ابھی اسی صورتحال سے دوچار ہے- 350 سال قبل تعمیر کیا جانے والا تاج مغل بادشاہ شاہجہان کی اپنی بیوی سے محبت کی ایک نشانی سمجھا جاتا ہے- لیکن یہ یادگار بھی اب دھنستی جارہی ہے اور گزشتہ 30 سالوں کے دوران اس کا ایک مینار بھی 3.5 سینٹی میٹر ایک جانب جھک چکا ہے- تاج محل کے دھنسنے کی وجہ ماحولیاتی تبدیلی ہے-

image


Leaning Tower of Pisa
اٹلی کا پیسا ٹاور اپنے ٹیڑھے ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے- یہ ٹاور گہرائی میں صرف 3 میر تک ہے اور اسے مٹی کے مرکب پر تعمیر کیا گیا ہے جو کہ ایک عمارت کی تعمیر کے حوالے سے کوئی خاص مضبوط نہیں ہے- اس ٹاور کی تعمیر کا آغاز 1173 میں ہوا لیکن جب 1178 میں اس کی دوسری منزل کی تعمیر شروع ہوئی تو اس نے ایک جانب جھکنا شروع کردیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Here are unusual sinking places like The Millennium Tower (USA) - The Millennium Tower luxury high-rise opened its doors in 2009 and has since been dubbed "The Leaning Tower of San Francisco." It has sunk about 16 inches and is tilting several inches to the northwest.