وزن نہ صرف کم کریں بلکہ رکھیں برقرار

صحت کیلئے چست و تندرست رہنا ہی صحیح ہے ۔ جسم خوبصورت اور چست ہو تو ایک جانب آپ ایک متاثر کن شخصیت کے مالک نظر آتے ہیں تو دوسری جانب بیماریاں آپ سے دور بھاگتی ہیں۔

خود کو سلم اور فٹ رکھنے کیلئے بہت سے لوگ ورزش کرتے ہیں تو بہت سے خود پر کھانا پینا حرام کر بیٹھتے ہیں جبکہ محض صحت سے متعلق غلط عادتوں کو چھوڑ کر اچھی عادتوں کو اپنانے سے خوبصورت جسامت کا مالک بنا جاسکتا ہے۔
 

image

مثال کے طور پر اپنی غذا کے انتخاب پر توجہ دیتے ہوئے ایسی چیزیں کھائیں جو نہ صرف جسم کو توانائی پہنچائیں بلکہ انہیں کھا کر وزن بھی نہ بڑھے۔ اچھی صحت کیلئے ”ناشتہ بادشاہوں جیسا ‘ دوپہر کا کھانا وزیروں جیسا اور رات کا کھانا فقیروں جیسا “ کی مثال پر عمل کریں۔

3 بار پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے بجائے دن بھر میں 6 بار کھائیں لیکن ایک بار میں کم خوراک لیں۔ رات کے کھانے میں کاربوہائیڈریٹس مثلاً روٹی وغیرہ نہ لیں۔ کوشش کریں رات کا کھانا ہلکا پھلکا کریں جیسے سلاد‘ دالیں اور گرلڈ مچھلی ‘وغیرہ۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ایک بار میں کیا اور کتنی مقدار میں کھا رہے ہیں۔

ڈائٹنگ کا مطلب خود پر بڑھے ہوئے وزن کو لے کر ذہنی دباؤ ڈالنا نہیں بلکہ صحت کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔ ڈائٹنگ کے دوران بھی مختلف طرح کے کھانے کھائیں بصورت دیگر ڈائٹنگ آپ کیلئے انتہائی مشکل ہوجائے گی۔
 

image


ضروری ہے کہ غذا کو تبدیل کرتے رہیں مثال کے طور پر اگر ناشتے میں انڈا کھاتے ہیں تو اسے مختلف انداز میں بنائیں جیسے کہ کبھی آملیٹ بنالیں تو کبھی اسے ہاف فرائی کر کے کھائیں اور کبھی اسے اُبال کر سبزیوں یا سلاد کے ساتھ نوش کریں۔ ہفتے میں دو دن انڈا لینے کے علاوہ گندم کی روٹی لے سکتے ہیں اور ساتھ کسی پھل کا جوس یا شیک بھی لیا جاسکتا ہے۔

دوپہر کے کھانے میں دالیں٬ سبزیاں٬ کباب٬ پالک٬ گندم سے بنا پاستا٬ چاٹ٬ حلیم٬ لال لوبیا یا مرغی کھائی جاسکتی ہے۔ اگر ناشتے میں روٹی کھا چکے ہیں تو دوپہر میں روٹی یا پاستے سے گریز کریں۔اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا کھانا سبزیوں کے تیل میں پکایا گیا ہو۔

رات کے کھانے میں چکن تکہ٬ گوبھی کا رول٬ سوپ، سبزیاں یا دالیں لی جاسکتی ہیں۔ رات میں سونے سے پہلے ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں۔
 

image

دن میں کئی بار اسنیکس لینے میں کوئی مضائقہ نہیں تاہم بطور اسنیکس پھل٬ تازہ پھلوں کے جوس یا خشک میووں کا انتخاب کریں۔ ایک دن میں تین سے زیادہ اسنیکس نہ لیں ناشتے ٬دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے بعد ایک ٬ ایک اسنیک لیا جاسکتا ہے۔ رات کے کھانے کے بعد اسنیکس کا استعمال آپ کی خواہش پر منحصر ہے۔ رات کو کچھ کھانے کی طلب ہو تو تھوڑے سے خشک میوے کھا لیں۔

یوں تو پھل جسم کو طاقت و توانائی پہنچاتے ہیں لیکن کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ پھلوں کی چاٹ بناکر کھانے سے بہتر ہے کہ ایک بار میں ایک ہی پھل کھائیں۔
 

image

یہ ایک حقیقت ہے کہ ایک بار وزن میں کمی کے بعد ہمیں لگتا ہے کہ اب ہم بغیر سوچے سمجھے جو چاہیں کھاسکتے ہیں جبکہ یہ ایک غلط خیال ہے۔ وزن برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ صحت مند غذا پر ہی رہیں ۔یہ امر آپ کے کم ہونے والے وزن کو قابو میں رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Painless weight loss? If you're desperately trying to squeeze in workouts and avoid your favorite high-calorie treats, it can seem like there's nothing pain-free about it. Yet while eating healthier and slipping in exercise does take some work, it really doesn't have to require heroic effort. Making just a few simple lifestyle changes can pack a big weight loss punch over time.