محب وطن شہری

میں پاکستان کا سب زیادہ محب وطن شہری ہوں اور پاک افواج سے حد سے زیادہ محبت کرتا ہوں۔ مگر فوج کے اندر موجود کالی بھیڑون اور ان کی کالی سوچ کے خلاف ہوں۔ سوشل میڈیا پر راحیل شریف کا جو امیج بنایا گیا، ان کی جوپبلک ریلیشنز اوران کی جومارکیٹنگ کی گئی وہ ان کے اصل امیج کے مقابلے میں بہت مختلف تھی۔ پنجاب میں پیرا ملٹری اداروں کو ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں اختیار نہ دینا، رانا ثنا ئاللہ جیسے بدمعاش اور قانون شکن شخص کے کھلے عام فوج کے خلاف بیانات، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باوجود راحیل شریف کے طرف خاموش رہنے،ڈان لیکس پر پوری فوج کی طرف سے شدید ردعمل آجانے کے باوجود آرمی چیف کی طرف سے آنکھیں بند کرنے اور سیاستدانوں کی کرپشن پر رینجرز کو اختیارات دے کر صرف ایک خطے تک محدود کرنے پر ان کا امیج ایک دن نیگیٹو ہو گیا۔ اور وہی جنرل جس سے پوری قوم محبت کرتی تھی وہ محبت نفرت میں بدل گئی۔ اوراس کو لوگ مشرف سے بھی کمتر سمجھنے لگے۔ میرے بہت سے ساتھی میرا بیک گرائونڈ جانتے ہیں ۔ میں ایک ویل گرومڈ انٹیلی جنس آپریٹو ہوں۔اور اپنے 25 سالہ کیریئر میں میں نے پاکستان کی کم و بیش ہر انٹیلی جنس ایجنسی میں یا ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اور میری محنت، جرت،دلیری اور ایمانداری کو کسی بھی موڑ پر چیلنج نہیں کیا جا سکا۔ اب بھی میں سکیورٹی وائز کلیئر ہوں۔ کسی بھی ہائی پروفائل جاب کا اہل ہوں، اور کسی بھی موڑ پر ملک و قوم کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرسکتا ہوں۔ مگر مارچ 2016 کے بعد سے ریٹائرمنٹ تک راحیل شریف کے منفی کردار کی بدولت میں ان سے نفرت کرتا ہوں۔
ABDUL SAMI KHAN SAMI
About the Author: ABDUL SAMI KHAN SAMI Read More Articles by ABDUL SAMI KHAN SAMI: 99 Articles with 104853 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.