پاک بھارت سرحدوں کی چند خوبصورت تصاویر

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو جنوبی ایشیا کے وسط میں واقع ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے ایک اہم ترین ملک ہے- پاکستان کی سرحدیں چار ممالک سے ملتی ہیں جبکہ اسے تین اطراف سے جنوب میں بحیرہ عرب نے گھیر رکھا ہے- لیکن آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو پاک بھارت سرحدی علاقوں کی چند خوبصورت تصاویر دکھائیں گے اور ساتھ مختصر تفصیل بھی پیش کریں گے-
 

image
یہ خوبصورت پاک بھارت سرحدی علاقہ آزاد کشمیر میں واقع ہے- پاکستان اور بھارت کی سرحد پر واقع ایک کیرن نامی گاؤں جس کا ایک حصہ بھارت کے زیرِ قبضہ علاقے میں اور دوسرا پاکستان میں ہے-
 
image
آزاد کشمیر میں واقع پاک بھارت سرحدی گاؤں چکوٹھی سے گزرنے والا یہ دریا دونوں ممالک کو علیحدہ کرتا ہے-
 
image
یہ پرکشش پاک بھارت سرحدی علاقہ بھی آزاد کشمیر میں واقع ہے اور اس مقام پر بھی دونوں ممالک کے درمیان سے ایک دریا کا گزر ہوتا ہے-
 
image
یہ بھی پاک بھارت سرحد کی تصویر ہے جسے Lalhon اور Gowindi کے نام سے جانا جاتا ہے- LaLhoN بھارتی علاقہ ہے جبکہ Gowindi پاکستانی-
 
image
یہ پاکستان کا مشہور بارڈر ہے جسے واہگہ بارڈر کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ پاکستانی شہر لاہور کو بھارت کے شہر امرتسر سے ملاتا ہے- یہ سرحد 2912 کلومیٹر طویل ہے-
 
image
زیرو لائن کے نام سے مشہور یہ پاک بھارت سرحد پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے 11 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بھارتی گاؤں سچیت گڑھ کے ساتھ ہے-
 
image
یہ پاک بھارت سرحد گنڈا سنگھ سرحد کے نام سے جانی جاتی ہے اور پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں واقع ہے-
 
image
یہ آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی میں واقع پاک بھارت سرحد لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کی تصویر ہے-
 
image
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں واقع پاک بھارت سرحد-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan-India border is also known as the International Border (IB). Border runs from the 'LOC - Line Of Control' which separates Indian controlled Kashmir from Azad Kashmir to the east side where it separates India and Pakistan on Wagah border. Total length of Pak-India border is 2900 km (1800 miles). It can also be seen from space at night due to 150,000 flood lights and 50,000 poles installed on borders.