حسنہ (قسط نمبر 32)

کھانے کے بعد حسنہ شازمہ کے کمرے میں چلی گئی “ آنٹی کیا میں اندر آ سکتی ہوں “ اسنے دروازے میں کھڑے ہو کر پوچھا “ کیوں نہیں بیٹا ! آؤ ،،،آ جاؤ “ شازمہ کوئی کتاب پڑھ رہی تھی ۔ حسنہ کو دیکھ کر کتاب سائیڈ ٹیبل پر رکھتے ہوئے مسکرا کر بولی ۔ حسنہ انکے پاس ہی بیڈ پر بیٹھ گئی ،،،،شازمہ اسے سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگی ،،،کیو نکہ وہ پہلی بار انکے کمرے میں آئی تھی۔

حسنہ اپنے ہاتھوں کی انگلیاں مڑورنے لگی جس سے صاف لگ رہا تھا وہ کنفیوز ہو رہی ہے ۔ “کوئی کام تھا بیٹا!،،“ شازمہ نے خود ہی بات کا آغاز کر کے اسکی مشکل آسان کر دی تھی،،،“وہ ،،،آنٹی میں والی سے شادی کرنے کے لئے تیار ہوں،،،،،،،،،یہ تو بہت خوشی کی بات ہے ،،ًمیں آج ہی والی سے بات کرتی ہوں “ وہ خوشی سے آ گے بڑھی اور حسنہ کا ماتھا چوم کر والی کے کمرے کی طرف بڑھ گئی ۔ حسنہ دھڑکتے دل کے ساتھ اپنے کمرے میں آگئی ۔

اس نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا تھا ۔ کیونکہ بہت سال پہلے اسکی ماما نے نانا ابو کی خواہش کا احترام نا کر کے اس گھر کو توڑ کر رکھ دیا تھا ،،وہ اب اپنے نانا کی آخری وصیت کا ُپاس رکھنا چاہتی تھی چاہے اسکے لیے اسے والی جیسے انسان کا ہاتھ کیوں نا تھامنا پڑتا ،،،،،وہ سالوں پہلے کی جانے والی غلطی دھرانا نہیں چاہتی تھی ،،،پر اس فیصلے میں اسکا دل بھی اسکلے ساتھ تھا ،،،دماغ تھوڑا شور کر رہا تھا کہ والی اسکے لیے ٹھیک نہیں پر دل و دماغ کی جنگ میں دل جیت چکا تھا اس لئے وہ آنٹی تک دل کا پیغام پہنچا آئی تھی۔ اب والی جو بھی تھا جیسا بھی تھا وہ اسکی دل سے ہو چکی تھی۔

“یہ آپ کیا کہہ رہی ہے ماما ؟ میں اس لڑکی سے شادی کر لو جو پتا نہیں کون ہے ایک دن آپ اسکو پکڑ کے لے آئی کہ یہ میڈم آپکی مرحوم بہن کی بیٹی ہے ، واہ“ ،،،،وہ حسنہ سے شادی کا سن کر بھڑک ہی اٹھا اس نے خواب میں بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ اس سے شادی کرے گا ،،،،“ میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا ،،،اگر تم اس سے شادی نہیں کرو گے تو وصیت کے مطابق جائیداد سے ایک پھوٹی کوڑی بھی نہیں ملنی تمہیں ،،،،سڑکوں پر دھکے کھانے پڑیں گے ذلیل ہو کر رہ جاؤ گے“ شازمہ کے غصے میں جو منہ میں آٰیا بولتی چلی گئی ،،،،،“ مجھے سوچنے کے لئے ٹائم چاہیے ماما! ،،شازمہ کی باتوں کا اس پر اچھا خاصہ اثر ہوا تھا جو اس نے ٹائم مانگ لیا ،،،،،،،“ جتنا چاہے ٹائم لے سکتے ہو “ شازمہ یہ کہہ کر وہاں سے چلی گئی ۔۔۔۔(جاری ہے )
Zeena
About the Author: Zeena Read More Articles by Zeena: 92 Articles with 201318 views I Am ZeeNa
https://zeenastories456.blogspot.com
.. View More