دبئی: منفرد زیرِ تعمیر عمارت جو کسی عجوبے سے کم نہیں

جلد ہی دبئی میں دنیا کی ایسی منفرد عمارت کی تعممیر مکمل ہونے جارہی ہے جس کی انوکھی خاصیت کے بارے میں تصور بھی نہیں کرسکتے اور یہ عمارت کسی عجوبے سے کم نہیں ہوگی- جی ہاں دبئی میں دنیا کی سب سے پہلی گھومنے والی عمارت 2020 تک تعمیر کی جائے گی۔
 

image

ڈائنامک ٹاور ہوٹل نامی اس عمارت کا ڈیزائن ڈیوڈ فشر نامی آرکیٹیکٹ کا تیار کردہ ہے جبکہ اس عمارت کی تعمیر کی منصوبہ بندی سال 2008 سے جاری ہے-

اس عمارت کے رہائشی وائس کمانڈز کی مدد سے نہ صرف عمارت کے گھومنے کی رفتار کو کنٹرول کرسکیں گے بلکہ اپنے اپارٹمنٹ کو بھی گھومنے سے روک سکیں گے-

یہ جدید عمارت 1375 فٹ کی بلندی کی حامل ہوگی جبکہ اس کے 80 فلور ہوں گے- اس کے علاوہ اپنی گھومنے کی صلاحیت کے باعث دبئی کے رہائشیوں کو 360 ڈگری کا نظارہ بھی فراہم کرے گی-

یہ بلند و بالا عمارت متوقع طور پر اپنی بجلی خود پیدا کرے گی جس کے لیے ہر منزل پر ونڈ ٹربیونز نصب ہوں گے جبکہ چھت پر سولر پینلز لگائے جائیں گے۔
 

image


ڈائنامک آرکیٹیکچر کی ویب سائٹ کے مطابق اس عمارت کے رہائشیوں کو انتہائی پرتعیش اور جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی- تاہم یہاں اپارٹمنٹ کی مالیت کم سے کم 3 کروڑ ڈالر ہوگی-

YOU MAY ALSO LIKE:

Residents at Dubai's new hotel with be able to watch the sunrise and sunset in the city's rotating hotel. The Dynamic Tower Hotel, which has been in the works since 2008, will finally be built in 2020.