آپ کی آنکھوں کا رنگ اور شخصیت سے متعلق اہم معلومات

کہتے ہیں کہ “ آنکھیں وہ کھڑکیاں ہوتی ہیں جن کی مدد سے آپ کسی بھی انسان کی روح میں جھانک سکتے ہیں“- اگر آپ کسی شخص کی آنکھوں کا بغور جائزہ لیں تو آپ اس کے احساسات٬ جذبات اور مزاج سے واقفیت حاصل کرسکتے ہیں- آنکھیں مختلف رنگ کی ہوتی ہیں اور یہی رنگ انہیں خوبصورت بناتے ہیں- ہم یہاں آپ کو بتائیں گے کہ آنکھوں کے مختلف رنگ انسان کی شخصیت کے بارے میں کیا آگہی دیتے ہیں؟


کالی آنکھیں
کالے (Black) رنگ کی آنکھوں کے بارے میں ایک حیران کن حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں حقیقی معنوں میں کالی آنکھیں انتہائی نایاب ہیں اور جنہیں ہمیں کالی سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ دراصل گہرے بھورے رنگ کی ہوتی ہیں- کالی یا سیاہ آنکھوں کے مالک افراد قابلِ اعتماد اور ذمہ دار ہوتے ہیں- ان کے پاس بہت سے راز ہوتے ہیں لیکن وہ یہ راز کسی اور کے سامنے بیان نہیں کرتے- تاہم یہ لوگ دوسری سے دوستی یا پیار کرنے کے معاملے میں بداعتمادی کا شکار رہتے ہیں اور باآسانی دوستی نہیں کرتے-

image


بھوری آنکھیں
بھوری (Brown) رنگ کی آنکھوں کے مالک افراد دنیا میں سب سے زیادہ عام پائے جاتے ہیں- یہ لوگ انتہائی پرکشش اور پراعتماد ہوتے ہیں- یہ آزادی پسند٬ نرم لہجہ کے مالک٬ دوسروں کا خیال رکھنے والے اور نئے دوست بنانے والے ہوتے ہیں- اس کے علاوہ بھوری رنگ کی آنکھیں رکھنے والے زندگی میں ہر دم کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں- اور یہ زبردست اعتماد کے قابل سمجھے جاتے ہیں- اس کے علاوہ یہ سادہ مزاج ٬ مثبت سوچ اور تخلیقی ذہن کے حامل بھی ہوتے ہیں-

image


نیلی آنکھیں
دنیا نیلی (Blue) رنگ کی آنکھوں کے خواہشمند سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں- یہ ایک انتہائی پرکشش رنگ ہوتا ہے جو ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے- ایسے افراد جن کی آنکھیں نیلی ہوتی ہیں٬ ذہین ہونے کے علاوہ امن پسند٬ مہربان اور زندگی کو مکمل طور پر جیتے ہیں- ان کے تعلقات دیرپا ہوتے ہیں اور یہ توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں-ان کی سب سے خاص بات یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ ہر کسی کو خوش رکھتے ہیں- یہ ہر چیز پر گہری نظر رکھتے ہیں اور ہمیشہ خوش گو اور خوش قسمت پائے جاتے ہیں-

image


سرمئی آنکھیں
سرمئی (Grey) رنگ کی آنکھوں کے مالک افراد پیدائشی طور پر ہی دوسروں پر غلبہ حاصل کرنے والے اور حکمرانی کرنے والے سمجھے جاتے ہیں- ان افراد کی شخصیت فطرتی طور پر مضبوط ہوتی ہے جبکہ یہ عقل مند اور نرم مزاج ہوتے ہیں- ان کے رویے میں لچک پائی جاتی ہے جبکہ یہ تخلیقی سوچ کے مالک ہوتے ہیں- یہ ہر کام انتہائی سنجیدگی سے کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں- تاہم سرمئی رنگ کی آنکھوں کے مالک افراد کسی سے باآسانی گھلتے ملتے نہیں اور یہ کسی کو جلدی اپنا دوست بھی نہیں بناتے-

image


سبز آنکھیں
سبز (Green) آنکھوں کے مالک افراد یوں تو مضبوط اور تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند لگتے ہیں لیکن ان کی شخصیت انتہائی پراسرار ہوتی ہے- اور یہ اپنی آنکھوں کے منفرد رنگ سے کسی کو بھی اپنی جانب متوجہ کرسکتے ہیں- سبز آنکھوں والے افراد ذہین ہونے کے علاوہ تجسس بھی رکھتے اور ہر نئی چیز میں ان کی دلچسپی ہوتی ہے- یہ کئی چیزوں کے حوالے سے پرجوش ہوتے ہیں- لیکن ان لوگوں کی شخصیت کا منفی پہلو یہ ہے کہ کسی بھی شخص سے انہیں حسد بھی جلد ہی ہوسکتی ہے-

image


بادامی آنکھیں
بادامی (Hazel) دراصل بھورے اور سبز رنگ کا ایک خوبصورت مرکب ہے اور اس رنگ کی آنکھیں دیکھ کر کسی کی بھی سانسیں کچھ وقت کے لیے تھم سی جاتی ہیں- اس رنگ کی حامل آنکھوں کے مالک افراد خوش مزاج اور ایڈونچر کے شوقین ہونے کے علاوہ بہادر بھی ہوتے ہیں- یہ ہر قسم کے حالات میں خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- یہ اپنی خوبصورت آنکھوں سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ تو کرلیتے ہیں لیکن ان کے رشتے اور تعلقات طویل مدت تک قائم نہیں رہتے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

They say that the eyes are the windows to a person’s soul. Take a look into a person’s eyes and you can gaze deep into their feelings emotions and mood. The eyes of a person can be warm and bright or cold and stray and we can know it all by just looking at them. Each and every person in the world is blessed with eyes and each pair of eyes are brilliant in their own sweet ways.