وہ انوکھے ورلڈ ریکارڈ جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں

انسان نت نئے تجربات سے محبت کرتا ہے اور اسی دوران بعض اوقات ایسے کارنامے بھی سرانجام دے جاتا ہے کہ ورلڈ ریکارڈ بن جاتے ہیں- گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک ایسے گھر کا نام ہے جس کے مکین دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈ ہوتے ہیں-ہم یہاں چند ایسے ہی عالمی ریکارڈ کا ذکر کرنے جارہے ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں-


سات چوٹیاں سر کرنے والا سب سے کم عمر فرد
Jordan Romero نے سال 2010 صرف 13 سال کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا- اور اس کے بعد دسمبر سال 2011 میں دنیا کی بلند ترین 7 چوٹیاں بھی کم عمری میں ہی سر کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کر ڈالا- انہوں نے یہ ریکارڈ 15 سال 5 ماہ اور 12 دن کی عمر میں قائم کیا-

image


متعدد زبانیں بولنے کا ریکارڈ
ایک عام شخص زیادہ سے زیادہ 6 سے 12 زبانیں بول اور سمجھ سکتا ہے- لیکن لبنان کے Ziad Fazah کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دنیا کی 58 زبانیں بول سکتے تھے- اس کے علاوہ 1930 میں انتقال کر جانے والے جرمنی کے باشندے Emil Krebs کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ 65 زبانیں جانتے تھے اور 120 سے زائد زبانوں میں مطالعہ کرسکتے تھے-

image


آئی کیو لیول
آئی کیو کے ٹیسٹ میں بلند ترین اسکور قائم کرنا ایک مشکل ترین کام ہوتا ہے-تاہم سال 2016 میں ایک برطانوی طالبہ نے اس ٹیسٹ میں 162 کا اسکور قائم کیا- اور یہ البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہائیکنگ سے بھی زیادہ ہے-

image


سب سے زیادہ ورلڈ ریکارڈ
نیویارک شہر کے Ashrita Furman کو دنیا میں سب سے زیادہ ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے- سال 2014 میں ان کے پاس 551 ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے ریکارڈ تھا- اور اب بھی ان کے تقریباً 200 ریکارڈ ایسے ہیں جنہیں کوئی نہیں توڑ پایا- انہوں نے اپنا سب سے پہلا ریکارڈ 1979 میں 27 ہزار jumping jacks کر کے قائم کیا-

image


تیز رفتاری سے پڑھنے والا
تیز رفتاری سے پڑھنے کے فن میں تو اکثر لوگ ماہر ہوتے ہیں لیکن تیز رفتاری کے ساتھ صحیح تلفظ کے ساتھ بھی پڑھنا یہ کم ہی دکھائی دیتا ہے- Kim Peek ایک معذور شخص ہیں لیکن ان میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ بمعہ درست تلفظ پڑھ سکتے ہیں- اور انہیں پڑھا ہوا یاد بھی رہتا ہے- ایک ٹیسٹ کے دوران ان کا تیز رفتاری اور درست تلفظ کے ساتھ پڑھا گیا 98 فیصد صحیح ثابت ہوا-

image


کشتی میں اکیلے دنیا کا چکر
کینیڈا کے Joshua Slocum نے تمام زندگی سمندر میں گزاری یہاں تک کہ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ایک عظیم ترین بحری سفر کیا-24 اپریل 1895 میں 51 سال کی عمر میں انہوں نے بحری سفر کے ذریعے پوری دنیا کا تنہا چکر لگانے کا آغاز کیا اور ان کی واپسی 27 جون 1898 میں ہوئی اور اس سفر کے لیے انہوں نے کسی خاص ٹیکنالوجی کا سہارا بھی نہیں لیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Guinness World Records is collection of world records, both human achievements and the extremes of the natural world. The article brings the most amazing world records.