دنیا کی مقبول ترین عمارات کے حیرت انگیز چینی ورژن

کہا جاتا ہے کہ نقل یا کاپی صرف اسی چیز کو ہوتی جسے کامیاب سمجھا جاتا ہے- چین کی تیار کردہ نقول دنیا بھر میں مشہور ہیں لیکن چین صرف چھوٹی چھوٹی اشیاﺀ ہی کی نقل تیار نہیں کرتا بلکہ اس نے اپنے ملک میں دنیا کی مشہور عمارات سے مشابہہ متعدد عمارات بھی تعمیر کر رکھی ہیں-
 

image
لندن کے مشہور ٹاور برج کا چینی ورژن کے صوبے Jiangsu کے شہر Suzhou دیکھا جاسکتا ہے جو کہ بالکل اصلی ٹاور برج کی مانند معلوم ہوتا ہے-
 
image
سیاح چینی صوبے Gansu کے شہر Lanzhou میں موجود تھیم پارک میں واقع یونان کی مشہور تاریخی عمارت Parthenon کی چینی نقل کی سیر کر رہے ہیں-
 
image
چینی میں آسٹریا کے ایک پورے گاؤں کی نقل بھی موجود ہے- آسٹریا کا Hallstatt نامی گاؤں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے جبکہ اس کا چینی ورژن چین کے صوبے Guangdong کے شہر Huizhou میں واقع ہے-
 
image
سائیکل سوار چین میں موجود فرانس کے مقبول ترین ایفل ٹاور کے چینی ورژن کے سامنے سے گزر رہے ہیں- یہ نقلی ایفل ٹاور چین کے شہر Yantai میں ایک رہائشی کمپلیکس کے نزدیک تعمیر کیا گیا ہے-
 
image
تعمیراتی کارکن چین کے شہر Macau میں روم کی تاریخی عمارت Colosseum کی نقل کی تعمیر کے لیے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں-
 
image
ایک سیاح بیجنگ ورلڈ پارک میں تعمیر وائٹ ہاؤس کے شاندار چینی ورژن کی تصاویر کھینچ رہا ہے-
 
image
چینی گاؤں Florentia کے وسط سے گزرتی ہوئی نہر- یہاں قدیم اطالوی طرز کی متعدد عمارات کی نقول تعمیر کی گئی ہیں- اور اس سب پر تقریباً 220 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے-
 
image
اٹلی کے پیسا ٹاور سے کون واقف نہیں٬ لیکن یہ پیسا ٹاور کا چینی ورژن ہے جو کہ شنگھائی میں تعمیر کیا گیا ہے-
 
image
سڈنی کے ہاربر برج اور اوپیر ہاؤس کی سیر بھی چین میں ممکن ہے- ان دونوں مقامات کی نقول بیجنگ میں موجود ہے-
 
image
یہ مصر کے مشہور مندر Karnak کا چینی ورژن ہے اور سیاحوں میں کافی مقبول بھی ہے- یہ نقل چین کے شہر Wuhan میں موجود Wanguo پارک میں تعمیر کی گئی ہے-
 
image
یہ بیجنگ میں واقع ایک سرکاری عمارت ہے جس میں متعدد سرکاری آفس موجود ہیں- مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ عمارت ماسکو کی کریملن نامی عمارت سے مشابہہ ہے-
 
image
ایسٹر جزیرے کے مقبول اور پراسرار مسجموں کی نقل جو کہ بیجنگ میں موجود ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Some of the world's leading architects are up in arms as yet more copies of famous Western buildings spring up across in China at an unprecedented rate. Famous clones have already included the Ronchamp Chapel in France, the Eiffel Tower in Paris - and the entire town of Hallstatt in Austria.