دنیا کی وزنی ترین خاتون کا نصف وزن کم

بھارتی شہر ممبئی کے سیفی ہسپتال میں ڈاکٹر مصر سے لائی گئی دنیا کی سب سے وزنی خاتون کا آپریشن کی مدد سے نصف وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں- ڈاکٹر کے مطابق آپریشن سے قبل مصری خاتون ایمان احمد العبدالآتی کا وزن 500 کلو گرام تھا جو کہ آپریشن کے بعد 250 کلو گرام رہ گیا ہے-
 

image

36 سالہ ایمان احمد العبدالآتی کو خاص طور پر وزن کم کروانے کے لیے مصر سے بھارت لایا گیا تھا- ایمان احمد کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی لایا گیا اور دو ماہ قبل ممبئی کے سیفی ہسپتال میں ڈاکٹر مضفل لكڑاوالا کی قیادت میں ان کا آپریشن کیا گیا-

اسپتال کے ذرائع کے مطابق وزن کم ہونے کی وجہ سے اب ایمان احمد طویل وقت تک وہیل چئیر پر بھی بیٹھ سکتی ہیں- اور ان کا وزن بتدریج کم بھی ہورہا ہے- تاہم بچپن میں ہونے والے اسٹروک کی وجہ سے ایمان کا ایک حصہ مفلوج اور انہیں بولنے اور کچھ نگلنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ایک بار ان کا وزن اتنا کم ہوجائے کہ سی ٹی اسکین کی مشین میں سما سکیں تو ہم اس اسٹروک کی وجہ جاننے میں بھی کامیاب ہوجائیں گی-
 

image


مصری خاتون ایمان احمد دنیا کی وزنی ترین خاتون تھیں لیکن اب وزن کم ہونے کے بعد ایسا نہیں رہا ہے-

دوسری جانب ایمان احمد کے خاندان کے مطابق اس غیرمعمولی وزن کے باعث وہ گزشتہ 25 سالوں سے گھر میں ہی قید تھیں- ان کا وزن 11 سال کی عمر میں اس حد تک زیادہ ہوگیا تھا کہ یہ چل بھی نہیں سکتیں تھیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

An Indian hospital treating an Egyptian woman, believed to have been the world's heaviest woman, says she has lost 250kg (550lbs) after surgery. Eman Abd El Aty's family said she originally weighed 500kg - and was unable to leave her home for 25 years.