تیونس٬:ماٹماٹا میں تعمیر زیرِ زمین گھروں کی حقیقت کیا ہے؟

قدیم دور میں لوگ غاروں میں رہائش اختیار کرتے تھے لیکن بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ رہائش گاہیں بھی نہ صرف تبدیل ہوگئیں بلکہ انتہائی اعلیٰ اور پرتعیش بھی ہوگئیں- تاہم آج کے اس جدید دور میں بھی دنیا بھر کے گرم ترین علاقوں میں چند ایسی قومیں آباد ہیں جو شدید گرم سے بچنے کے لیے روایتی طور پر غاروں میں رہنا شروع کر دیتی ہیں-
 

image


لیکن دنیا میں ایک ایسا گرم ترین علاقہ بھی ہے جہاں کے رہائشی پہاڑوں میں گھر نہیں بناتے بلکہ ان کا طریقہ کار دوسروں سے بالکل جدا اور منفرد ہے-

جنوبی تیونس کا Matmata نامی گاؤں بھی ایک گرم ترین مقام ہے اور یہاں بسنے والے اپنے گھر زمین میں دیوقامت گڑھے کھود کر بناتے ہیں- اس گاؤں کے رہائشیوں کو Berbers کہا جاتا ہے-
 

image


ان گڑھوں کے اطراف میں کھدائی کی جاتی ہے اور انہیں ایک غار کی شکل دی جاتی ہے جسے کمرے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے-

گڑھے کے درمیانی یا کھلے حصے کو ایک صحن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے- بعض اوقات یہ صحن دیگر گڑھوں سے منسلک بھی ہوتے ہیں اور زیرِزمین ایک بڑی گزر گاہ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں-
 

image


تیونس میں Matmata جیسے اور بھی کئی مقامات موجود ہیں جو کہ مٹھی کے پتھروں پر قائم ہیں اور یہ مٹی اتنی نرم ہے کہ اس کی کھدائی بغیر کسی مشین کے ممکن ہوتی ہے- یہ کھدائی ہاتھ سے ہی اوزاروں کی مدد سے کر لی جاتی ہے-

لیکن صدیوں سے قائم یہ گھر کافی مضبوط ہوتے ہیں اور زمین کی کھدائی کر کے اسے طریقے ہزاروں سال سے گھر بنائے جارہے ہیں-
 

image

Matmata اس تنگ کوریڈور کے قریب واقع ہے جو کہ لیبیا اور تیونس کا واحد درمیانی راستہ ہے-

ماضی میں یہ خطہ حملہ آوروں کے قبضے میں تھا جس کی وجہ سے یہاں کے Berbers پہاڑوں پر کھدائی کر کے گھر بنانے پر مجبور تھے- تاہم بعد جب ان کے عرب حملہ آوروں دوستانہ تعلقات قائم ہوگئے تو یہ واپس نیچے اتر آئے-
 

image

پہاڑوں سے اترنے کے بعد کچھ لوگ پہلے سے قائم گاؤں کی جانب ہجرت کر گئے جبکہ بعض نے یہیں گھر بنانا شروع کردیے- آج یہ انوکھے گھر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بن چکے ہیں-

اس گاؤں کی شہرت کی ایک وجہ مشہور اسٹار وارز بھی ہے- اس فلم کی تخلیق کے لیے اسی گاؤں کا استعمال کیا گیا تھا - اسٹار وارز کے مقبول کردار Luke Skywalker کا گھر دراصل اس گاؤں کا ایک زیرِ زمین ہوٹل ہے جسے Sidi Driss کے نام سے جانا جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A lot of communities around the world, particularly those in hot climates, traditionally live in caves to escape the heat. The Berbers of Matmata, a small village in southern Tunisia, do so too. However, unlike most underground dwellings, the homes in Matmata are not built on the side of the mountains. Instead, they are created by digging a large pit in the ground, and then around the sides of the pit caves are dug to be used as rooms.