دیوقامت اشیاﺀ کی ناقابلِ یقین چوریاں٬ کہیں چرچ غائب تو کہیں پُل

اخلاقی طور پر چوری ایک غلط عمل ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے ارگرد موجود چند شرپسند عناصر اس اخلاقی اور مذہبی جرم میں ضرور ملوث پائے جاتے ہیں- اگرچہ آپ نے آج تک نقد٬ زیورات یا چند قیمتی اشیاﺀ کی چوری کے بارے میں سنا ہوگا- لیکن ہم آپ کو چند ایسی دیوقامت یا وزنی اشیاﺀ کی چوری کے بارے میں بتائیں گے جن کے چرائے جانے کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا-


Buddhist Monastery Bell Ball
سال 2005 میں ایک بدھ مت مذہب کی خانقاہ سے دیو قامت گھنٹی چرا لی گئی- تاہم فروخت کی کوشش کے دوران چور پکڑے گئے- یہ گھنٹی 3000 پاؤنڈ میں مختلف ٹکڑوں کی صورت میں فروخت کی جارہی تھی-

image


Manhole Covers
1990 میں لاس اینجلس میں ایک شخص نے 300 گٹروں کے ڈھکن چوری کر لیے- ایک ڈھکن کا وزن 300 پونڈ تھا جس کا مطلب ہے کہ 90 ہزار پونڈ کے ڈھکن چرائے گئے- ان کی مالیت 1800 ڈالر بنتی ہے-

image


A Stone Bridge Dating Back to the Qing Dynasty
سال 2012 میں شنگھائی میں راتوں رات نہ صرف ایک پتھر کا بنا تاریخی پل چوری کیا گیا بلکہ اسے ایک گارڈن کمپنی کو فروخت بھی کر دیا گیا- یہ پُل 100 سال پرانا تھا اور سال 2008 میں اسے محفوظ ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا تھا-

image


Luxury Yachts: Alter Ego and Zula
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سال 2016 کے جولائی میں دبئی کے ساحل سے دو لگژری بحری جہاز چوری کر لیے گئے- ان بحری جہازوں کی مالیت 4 ملین امریکی ڈالر تھی- خیال ظاہر کیا گیا کہ شاید یہ جہاز فلپائن پہنچا دیے گئے ہیں-

image


800-Year-Old Red Cedar Tree
سال 2012 میں وینکوور جزیرے سے چالاک چوروں نے 800 سال پرانا درخت چرا لیا- یہ اس جزیرے کا سب سے بلند ترین درخت بھی تھا-

image


M60 Tank
مئی 1995 میں کیلیفورنیا آرمی نیشنل گارڈ آرمری سے ایک شخص نے پورا ٹینک ہی چرا لیا- اس شخص یہ ٹینک راستے میں آنے والی ہر شے پر چڑھا دیا- تاہم پولیس اس ٹینک تک پہنچ گئی اور چرانے والے شخص کو گولی مار دی گئی-

image

An Entire Orthodox Church
روس میں سال 2008 میں پورا چرچ چوری کرلیا گیا- بظاہر یہ کارنامہ قریبی گاؤں کے مقامی افراد نے سرانجام دیا- انہوں نے اس ویران چرچ کی اینٹیں چرانا شروع کیں اور انہیں ایک کاروباری شخص کو فروخت کردیا گیا-

image

Ronald McDonald Statue
سب سے دلچسپ چوری رواں سال اپریل میں ہوئی- جی ہاں نیو جرسی میں مشہورِ زمانہ میکڈونلڈ کا 250 پونڈ وزنی مجسمہ نشست سمیت چوری کر لیا گیا- سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اسے کیسے اور کیوں چوری کیا گیا؟

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Theft is wrong, morally. It’s one of the basic tenants of being a “good” person – don’t take things that don’t belong to you. It’s also disturbingly common. While some theft is petty, like shoplifting a fancy lipstick, and some is for survival like stealing food, a lot of it is just bad people taking instead of earning.