فرش پر بیٹھ کر کھانا کھائیے اور حیرت انگیز فوائد پائیے

فرش پر بیٹھنا اور غذا کھانا قدیم وقتوں میں انتہائی عام تھا- پرانے دور میں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانا نہ صرف روزمرہ کی زندگی کا بنیادی حصہ تھا بلکہ یہ سب غذا کے احترام میں بھی کیا جاتا تھا- آج کل ہماری زندگی میں ایک انقلاب برپا ہوچکا ہے اور لوگ زمین کے بجائے کرسی میز پر بیٹھ کر کھانے کو ترجیح دیتے ہیں- حقیقت یہ ہے کہ ہم زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے کے حیرت انگیز فوائد سے لاعلم ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم انہی فوائد کا ذکر کریں جن کے بارے میں جاننے کے بعد آپ بھی اسی عمل کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیں گے-


Improved of Posture
جب آپ فرش پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں تو آپ کے جسمانی خدوخال مناسب انداز میں ڈھلنا شروع ہوجاتے ہیں جس سے آپ کے اٹھنے بیٹھنے کے انداز میں بھی بہتری آجاتی ہے- اس کے علاوہ اس عمل سے آپ کا نظامِ ہضم بھی اپنا کارگردگی بہتر طریقے سے سرانجام دینے لگتا ہے جبکہ جوڑوں اور پٹھوں پر پڑنے والے دباؤ میں بھی کمی آتی ہے- جب آپ فرش پر بیٹھتے ہیں تو آپ کی کمر بالکل سیدھی ہوتی ہے اور اس وجہ سے بھی آپ کا بیٹھنے کے طرز میں بہتری آتی ہے-

image


Strengthens Heart by Improving Circulation
متعدد تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو افراد زمین پر زیرِ نظر تصویر میں دکھائی جانے والی پوزیشن یعنی آلتی پالتی مار کر بیٹھتے ہیں ان کے جوڑوں پر سے نہ صرف دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ خون کی گردش میں بہتری آتی ہے- اور یہ بہتری ان کے دل کو طاقت فراہم کرتی ہے- اس لیے کوشش کیجیے کہ کھانا کم سے کم زمین پر بیٹھ کر کھائیے-

image


Controlling the Weight
جب آپ فرش پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں تو آپ کا دماغ اس وقت پرسکون ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی توجہ اس بات پر ہوتی کہ آپ کیا کھا پی رہے ہیں؟ ایسی صورت میں آپ کا دماغ آپ کے کھانے کی عادت پر توجہ مرکوز کر دیتا ہے- اور اسی عادت کی وجہ سے آپ کا جسم دماغ کو تھوڑا سا کھانے پر ہی بھرپور ہونے کا سگنل بھیج دیتا ہے اور یوں آپ اضافی کھانے سے بچ جاتے ہیں اور آپ کا وزن قابو میں رہتا ہے- لیکن جب آپ کھانا کھڑے ہو کر کھاتے ہیں تو آپ کا دماغ یہ تمام عوامل سرانجام نہیں دیتا-

image


Longer Life Span
ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایسے افراد جو زمین پر آلتی پالتی مار کر بیٹھتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں اور بغیر کسی سہارے کے کھڑے ہوجاتے ہیں وہ دیگر افراد کے مقابلے زیادہ طویل زندگی پاتے ہیں- یقیناً اس کی بنیادی وجوہات وہی ہیں جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے-

image


Digestion Assistance
زمین پر بیٹھ کر غذا کھانا آپ کے نظامِ ہضم کی بہترین کارکردگی کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے- اس سے آپ کے پیٹ کے پٹھے مسلسل حرکت کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے غذا آسانی سے ہضم ہوتی رہتی ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

The practice of sitting on the floor and eating has been practiced since the start of ancient times. To sit and eat was not only practiced on a regular basis, but was the norm of giving respect to food in the old times. Nowadays, the trends have changed with the evolution of technology. People have shifted to dining tables, chairs and sofas to eat rather than sitting on the floor.